عمران خان پر دوبارہ حملے کا خطرہ ہے

?️

لاہور: (سچ خبریں) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر وزیر آباد میں فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نےنجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر حملہ کرنے والے شوٹر ایک سے زیادہ تھے۔ حراست میں ملزم کی دو ویڈیو لیک ہونے میں کوئی نہ کوئی عناصر تو ملوث ہیں۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ آئی جی سے لے کر محرر تک معذرت خواہانہ جواب ملتا تھا۔ پولیس سے پوچھا گیا تو کہا کہ مجبوری تھی، جے آئی ٹی تحقیقات کرے گی۔جانتے ہیں ن لیگ اور 13 جماعتوں کے جتھے کی اس حد تک جانے کی اوقات نہیں۔ خان صاحب نے 3 لوگوں کو نامزد کیا اس پر بہت مزاحمت آئی۔آئی جی پولیس نے غلط بیانی کی اس لیے تبدیلی کے لیے وفاق کو لکھا۔

وفاقی حکومت اس کیس سمیت پنجاب کی گورننس میں روڑے اٹکا رہی ہے۔

پنجاب میں ہماری حکومت ہے،میں نے عہدہ چھوڑنے کا کہا۔خان صاحب نے کہا لڑائی میدان میں کھڑے ہو کر لڑی جاتی ہے۔ مشیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان پر دوبارہ حملے کا خطرہ ہے، سیکیورٹی اقدامات کیے ہیں۔دوسری جانب  چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فائرنگ کا معاملہ، جے آئی ٹی نے ملزم نوید سے تفتیش کا آغاز کر دیا۔جیو نیوز کے مطابق ملزم نوید نے جے آئی ٹی کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے،اکیلے ہی حملے کی منصوبہ بندی کی۔

فائرنگ کے بعد کنٹینر سے دائیں گلی میں فرار ہونا تھا لیکن پکڑا گیا۔ ملزم نے مزید کہا کہ میری کسی سیاسی یا دینی جماعت سے تعلق نہیں۔مجھے کسی نے حملہ کرنے کو نہیں کہا تھا۔2 گھنٹے تک انتظار کرتا رہا۔کنٹینر کے آگے پولیس نہ ہونے پر سامنے آکر فائرنگ کی۔ ملزم نوید اس وقت جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔گوجرانوالہ کی خصوصی عدالت نے ملزم کو کیس کی مزید تفتیش کے لیے جے آئی ٹی کے حوالے کیا تھا۔ جے آئی ٹی کی جانب سے ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

مشہور خبریں۔

ہم ہر جنگ میں فاتح ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں امریکی فوجی اڈے

عوام کی تذلیل کرنے والوں کو جواب دوں گی، معافی نہیں مانگوں گی، مریم نواز

?️ 2 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیلاب زدگان کے لیے

Palembang to inaugurate quake-proof bridge next month

?️ 12 اگست 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

امریکہ کا دوسرا بڑا بینک بند

?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:ایک دوسرا امریکی بینک غیر معینہ مدت کے لیے بند ہو

جنگوں کا خاتمہ ایک ناممکن مشن بن چکا ہے: سربراہ ریڈ کراس

?️ 2 نومبر 2025جنگوں کا خاتمہ ایک ناممکن مشن بن چکا ہے: سربراہ ریڈ کراس

دفتر خارجہ کی افغان سرزمین سے پاکستان میں کارروائیاں کرنے والے دہشت گردوں کی شدید مذمت

?️ 17 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)دفتر خارجہ نے افغان سرزمین سے پاکستان میں کارروائیاں کرنے

کورونا وائرس کے نقطہ آغاز کے بارے میں وائٹ ہاؤس کے پاس کافی ثبوت موجود نہیں ہیں

?️ 28 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے امریکی انٹلیجنس

گوٹیرس کی جانب سے آبنائے ہرمز کو مشروط طور پر کھولنے کے اعلان کا خیرمقدم 

?️ 18 اپریل 2026 سچ خبریں:آنٹونیو گوترش، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ، نے ایران کے اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے