?️
سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، بن گوریون ہوائی اڈے کے لیے فلائی دبئی کی پروازوں کی بحالی کی شرائط پر اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اختلافات بڑھ گئے ہیں۔ امارات نے تل ابیب کے مطالبات مسترد کر دیے ہیں۔
المیادین کے مطابق، صہیونی حکومت کے چینل 12 نے رپورٹ دی ہے کہ ایک طیارے سے متعلق واقعے کے 2 ہفتے گزرنے کے باوجود، فلائی دبئی کی پروازیں بن گوریون ہوائی اڈے پر دوبارہ شروع کرنے کی شرائط کے بارے میں تل ابیب اور ابوظبی کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، تل ابیب نے اس واقعے کی مکمل تحقیقات اور سکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس واقعے کا ذمہ دار کون سا فریق تھا۔
صیہونی حکام نے امارات سے دبئی ہوائی اڈے پر حفاظتی انتظامات مضبوط بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ان مطالبات میں صہیونی حکومت کی داخلی سلامتی کی تنظیم کی جانب سے صیہونی ساختہ مزید اسکیننگ مشینیں نصب کرنے، تاکہ سامان کے تھیلوں اور سوٹ کیسوں کی جانچ کی جا سکے، اور اس تنظیم کے اہلکاروں کو دبئی ہوائی اڈے پر موجود رہنے کی اجازت دینا شامل ہے۔
اس کے برعکس، اماراتی حکام نے ان مطالبات کو مسترد کر دیا ہے۔ چینل 12 سے گفتگو کرتے ہوئے امارات کے اعلیٰ حکام نے کہا: ہم وہ کام نہیں کریں گے جو آپ ہم پر مسلط کرنا چاہتے ہیں؛ آپ ہماری عزتِ نفس کو مجروح کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امارات نے تل ابیب کے وضع کردہ طریقۂ کار کے مطابق تحقیقات میں تعاون کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے اور پروازوں کی بحالی کو تعاون کے لیے اپنی پیشگی شرط قرار دیا ہے۔
ان اختلافات کے نتیجے میں صیہونی وفد، جسے اس حکومت کی وزارتِ ٹرانسپورٹ کی سربراہی میں دبئی کا دورہ کرنا تھا، فی الحال اپنا دورہ نہیں کرے گا۔


مشہور خبریں۔
عالمی ذرائع ابلاغ میں ایران کے خلاف جنگ کے اثرات
?️ 14 اگست 2026سچ خبریں: ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی حکومت کی جنگ کے
اگست
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے۔ صدر مملکت
?️ 24 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے معاشی پالیسیوں
مارچ
الیکشن کمیشن نے سینیٹ رکن مراد سعید کو نااہل قرار دے دیا
?️ 26 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے رکن مراد سعید
مارچ
مرتس نے ایران کے خلاف جارحیت پر ٹرمپ سے اپنے اختلاف پر زور دیا
?️ 29 اپریل 2026سچ خبریں: جرمن چانسلر فریدریش مرتس نے ایران کے خلاف جنگ شروع
اپریل
مادر بم استعمال کرنے کی امریکی دھمکی کے بعد ایران کا سلامتی کونسل کو خط
?️ 21 اکتوبر 2026سچ خبریں: ایران کے قائم مقام سفیر غلام حسین درزی نے اقوام
اکتوبر
ایران ایک خوبصورت اور پسندیدہ ملک ہے:ٹرمپ
?️ 26 جون 2026سچ خبریں:امریکی صدر، جو ایرانی عوام کے بنیادی مخالف کے طور پر
جون
ریاض کے لیے عبرت آمیز درس
?️ 8 اگست 2026سچ خبریں: جہاں ایک طرف یمن کے خلاف سعودی عرب کی مساوات
اگست
صہیونی اخبار: اسرائیل کی تمام محاذوں پر صورت حال جنگ سے پہلے کے دور سے زیادہ خراب ہے
?️ 24 اپریل 2026سچ خبریں: صہیونی اخبار "معاریو” نے اسرائیلی فوج کے سامنے موجود چیلنجز
اپریل