آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم

شہبازشریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی ڈیجیٹل آپریٹر کمپنی VEON گروپ کے چیف ایگزیکٹو افیسرکان ترزی اوعلو نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، انہوں نے اس موقع پر وفد کو خوش آمدید کہا اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی سہولت کے لئے حکومت پر عزم ہے، پاکستان معیشت کے شعبے میں ڈیجیٹائزیشن کو اپناتے ہوئے شفافیت کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹیلی کام آپریٹرز کو 5 جی سپیکٹرم کی نیلامی کے بعد عوام کو معیاری انٹرنیٹ سروسز مہیا کرنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور ہم آہنگی سے کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کی نوجوان آبادی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر تعمیری شرکت سے ملک کی معیشت اور دیگر معیاری سروسز کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، پاکستان کی نوجوان آبادی کا ٹیلی کام اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں رحجان بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے دلچسپی کا باعث ہے۔

اس موقع پر عالمی ڈیجیٹل آپریٹر VEON گروپ کے چیف ایگزیکٹو افیسر کان ترزی اوعلو نے وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ کان ترزی اوعلو نے کیش لیس اکانومی اور معیشت کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کیلئے وزیراعظم کی نگرانی میں حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی خصوصی طور پر تعریف کی۔

انہوں نے اپنی کمپنی کی طرف سے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری بڑھانے کے ارادے کا بھی اظہار کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، جیز ورلڈ کے چیف ایگزیکٹو افیسر عامر ابراہیم اور دیگر متعلقہ سرکاری عہدے داران نے شرکت کی۔

مشہور خبریں۔

حکومت نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا اعلان کر دیا

?️ 29 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع

?️ 5 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ اسلام آباد

دوسرے لبنانی وزیر نے یمنی جنگ پر تنقید کی

?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:  لبنان کے وزیر زراعت عباس الحاج حسن حزب اللہ کی

قومی اسمبلی: یوم استحصال کشمیر پر بھارتی اقدامات کی مذمت میں قراردادیں متفقہ منظور

?️ 5 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں بھارت کی جانب سے 2019

کورونا وائرس:ملک بھر میں مزید 65 افراد کا انتقال

?️ 26 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز

طلحہ انجم کے بھارتی پرچم لہرانے کے تنازع پر علی رحمٰن خان کا اہم مشورہ

?️ 19 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) گلوکار طلحہ انجم کے نیپال میں کنسرٹ کے دوران

امریکہ وینزویلا میں کٹھ پتلی حکومت قائم کرنا چاہتا ہے

?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نے کہا کہ امریکی حکومت کٹھ پتلی

لاہورہائیکورٹ: جیل بھرو تحریک میں زیر حراست پی ٹی آئی رہنماؤں رہائی کا حکم

?️ 3 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے