مون سون بارشوں کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے 2300 کنال کے علاقے میں جھیل بنا دی گئی

?️

لاہور: (سچ خبریں) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مون سون بارشوں کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے 2300 کنال کے علاقے میں جھیل بنا دی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب نے لاہور میں مین بلیوارڈ لاہور سے روٹ 47 والٹن روڈ تک کے 2300 کنال کے علاقے میں مون سون کی بارشوں کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے جھیل بنائی ہے۔

سی بی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین نے بتایا کہ جب سی بی ڈی بنا تھا تب ہی اس پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا گیا تھا اور اب یہ تقریباً مکمل ہو چکا ہے اوربالکل تھوڑا سا کام باقی ہے، 2300 کنال کا پورا ڈریننج سسٹم اس جھیل کے ساتھ جڑا ہے، علاقے میں جتنی بھی بارش ہوگی وہ ہمارے ڈرینیج نیٹ ورک کے ذریعے یہاں آئے گی اور یہاں بنے سیڈیمنٹ ویلز سے ہوتی ہوئی اس جھیل میں چلی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ جھیل 16 کنال کے رقبے پر بنائی گئی ہے، جس کی گہرائی 20 فٹ ہے اور اس میں پانچ ملین گیلن لیٹر پانی سٹور کرنے کی گنجائش ہے، علاقے کے رقبے کے حساب سے مون سون کے تین سے چار بڑے سپیلز اس کے اندر سٹوریج کے لیے آسانی سے آ سکتے ہیں، اس وقت سی بی ڈی میں دو تعمیراتی منصوبے چل رہے ہیں وہاں جتنا بھی پانی استعمال ہو رہا ہے وہ یہاں سے جا رہا ہے، گزشتہ دنوں میں جتنی بارشیں ہوئیں ان کا جو پانی اکٹھا ہوا وہ سارا انہی تعمیراتی سائٹس پر استعمال کیا گیا، اس کے علاوہ جب مون سون میں بڑے بڑے سپیلز آئیں گے اس دوران پانچ ملین گیلن تو اس جھیل میں آ جائے گا لیکن اضافی پانی آٹومیٹیکلی ہمارے انڈر گرائونڈ سسٹم کے تحت ہمارے بنائے گئے چار رین واٹر ری چارج ویلز میں چلا جائے گا اور اس طرح جھیل میں طغیانی نہیں آئے گی۔

سی بی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل کا کہنا ہے کہجھیل کے اندر کائی نہ جمے یا کھڑے پانی میں بدبو پیدا نہ ہو اس کے لیے جھیل میں فوارے لگائے گئے ہیں جو پانی کو متحرک رکھیں گے، ان سے جھیل کا پانی ہی فواروں سے نکل کر جھیل میں ہی گرتا رہے گا اور پانی کو متحرک رکھے گا، مرکزی فوارہ 120 فٹ اونچا پانی پھینکتا ہے جبکہ باقی اردگرد لگے فوارے 50 فٹ تک اوپر جائیں گے، آئندہ آنے والے چند سالوں میں یہاں عوام کے لیے تفریحی سرگرمیاں جیسے فوڈ کورٹ، واک پاتھز وغیرہ بھی بنائے جائیں گے تاکہ شہری یہاں آ کر جھیل سے لطف اندوز ہو سکیں، حکومت کو چاہیے کہ ایسی جھیلیں شہر کے مختلف علاقوں میں بنائی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ بارش کے پانی کو سٹور کیا جا سکے۔

مشہور خبریں۔

ترکی کے بلدیاتی انتخابات میں حزب اختلاف کی جماعت کی فتح

?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: ترکی کے بلدیاتی انتخابات حکمران جماعت کی اپوزیشن کی شاندار

بھارت کے نئے فوجی بھرتی کے منصوبے پر ہونے والے مظاہرے

?️ 17 جون 2022سچ خبریں:   بھارتی حکومت کے مسلح افواج میں بھرتی کے نئے منصوبے

صدر آصف علی زرداری کی یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

?️ 28 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے متحدہ عرب

فرانسیسی نومنتخب وزیراعظم کا حکومت بچانے کے لیے انوکھا انداز

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں:فرانس کے نئے وزیرِ اعظم، سوشلسٹوں کی حمایت حاصل کرنے کے

لکی مروت: مردم شماری ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس ٹیم پر حملہ، اہلکار شہید

?️ 13 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت میں مردم

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں تباہی پھیلانے والا سیلابی ریلا سندھ میں داخل ہونے والا ہے۔ شرجیل میمن

?️ 3 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کچے کے علاقوں

شہید ہنیہ کی نماز جنازہ میں امیر قطر عرب روایت سے ہٹ کر کیوں نظر آئے؟

?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نماز

تیل کی سہولت کے پیکیج بحالی کی سمری کی کابینہ نے منظور دے دی

?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی کی جانب سے پاکستان کو ملنے والے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے