?️
راولپنڈی (سچ خبریں) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مدارس کے معاملے پر ہمیں پریشان نہ کریں ورنہ بڑی آزمائش بن جائیں گے۔
پنجاب کے ضلع راولپنڈی کے دارالعلوم تعلیم القرآن راجہ بازار میں توحید و سنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی مدرسوں کو اپنے قبضے میں لینے کی خواہش ہے جب کہ پی آئی اے نجی ملکیت میں بیچ دی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مدرسے پہلے ہی نجی ملکیت میں ہیں، جہاں ہم گیس، پانی، بجلی، کتاب، رہائش مفت دیتے اور پڑھاتے ہیں، اِس سے بڑھ کر رفاعی ادارہ کونسا ہو سکتا ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمیں آپ کو بتانا ہے مدرسے اور علماء کی پشت پر اڑھائی سو سالہ قربانیوں کی تاریخ موجود ہے ، قرآن اور حدیث کے علوم کی حفاظت مدرسہ میں ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جو پہلے سے علمی ادارے تھے جب اِن کے ہاتھ گئے تو اُن کی منزلت کم ہوگئی ، مدارس کی انشاءاللہ حفاظت کریں گے، سیاست انبیاء کا وظیفہ ہے،اگر ہم وارث ہیں تو انبیاء کے مصلے اور انکے منبر کے بھی وارث ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ مکالمے اور مذاکرات کا راستہ دیکھا، مذاکرات سے مسائل حل کئے آپ سے معاہدے ہوئے اور اُن سے قانون سازی ہوئی، ہمیں پریشان نہ کریں ورنہ ہم تمہارے لئے مخالف جماعت سے بڑھ کر آزمائش بن جائیں گے۔ سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ اگر نعرے لگانے کی بجائے آپ عملی کام کر رہے ہوتے تو پنجاب میں آپ کے علاوہ کوئی نہیں جیت سکتا تھا۔


مشہور خبریں۔
تھرپارکر میں پولنگ شروع، پی پی پی اور پی ٹی آئی میں کانٹے کی ٹکر متوقع
?️ 21 فروری 2021تھرپارکر(سچ خبریں) آج 21 فروری کو قومی اسمبلی کے حلقہ 221 سیٹوں
فروری
وائٹ ہاؤس میں سرگردانی؛ جب ایران کے خلاف دھمکیاں کام نہیں آئیں
?️ 23 فروری 2026 سچ خبریں:حال ہی میں ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکاف نے
فروری
عراقی حملوں سے اسرائیلی فوج میں خطرے کی گھنٹی بجی
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے فوجی مراکز کے خلاف عراقی اسلامی مزاحمتی حملوں
اکتوبر
کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کا ملوث ہونا پاکستانی کیلئے ’حیران کن نہیں‘، سیکرٹری خارجہ
?️ 20 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکریٹری خارجہ سائرس قاضی نے کہا ہے کہ
ستمبر
واٹس ایپ نے صارفین کیلئے اہم تبدیلی کردی
?️ 18 نومبر 2021سان فرانسسکو (سچ خبریں) دنیا بھر میں پیغام رسانی کی سب سےبڑی
نومبر
بھارت نے آزادی کے مطالبے کی پاداش میں کشمیریوں کا جینا حرام کررکھا ہے، حریت کانفرنس
?️ 22 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مئی
پاکستان نے دوسرا ریموٹ سینسنگ سیٹلاٹ خلا میں لانچ کردیا
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستان نے خلائی میدان میں ایک اور اہم سنگِ میل
جولائی
بجلی اپنی معمول پر آگئی
?️ 8 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کمپنی کے مطابق اس کے زیر انتظام علاقوں
نومبر