?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور چین نے مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے پانچ نکاتی ایجنڈے کا اعلان کیا، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے مذاکرات کی بحالی کیلئے پاکستان کی کوششوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے اجلاس پر بھی بریف کیا، فریقین نے علاقائی سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ملاقات میں ترقی پذیر ممالک پرسنگین سماجی و معاشی اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق چینی وزیر وزیرِ خارجہ نے مغربی ایشیا میں امن کے فروغ کیلئے پاکستان کے فعال سفارتی کردار کو سراہا، دونوں رہنماؤں نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت اعلیٰ معیار کی ترقی اور سٹریٹجک تعاون کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر اعلیٰ سطحی تبادلوں اور روابط بڑھانے پر زور دیا۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے اپنے وفد کے ہمراہ پرتپاک استقبال اور مثالی مہمان نوازی پر چینی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں افغانستان کی صورتحال، امن و استحکام کی اہمیت اور دہشت گردی کے مؤثر تدارک پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک نے باہمی رابطوں کو باقاعدگی سے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


مشہور خبریں۔
صرف 100 ڈالر کے عوض جیل میں ایک سیاہ فام امریکی کی موت
?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی جیل میں 51 سالہ سیاہ فام شخص کی موت ہوگئی
جنوری
اتنی نالائق اور بے کار اپوزیشن پہلے نہیں دیکھی: شیخ رشید
?️ 6 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ
جون
نیتن یاہو کو حزب اللہ کے جنگ میں داخل ہونے کا خوف
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن کے مطابق اسرائیل نے گذشتہ رات اپنے فیصلوں
اکتوبر
امریکی مالی امداد سے سوئس یونیورسٹیوں کا وابستہ ہونا ایک چیلنج
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: اس آر ایف سوئس کی ایک رپورٹ کے مطابق، سوئس
اپریل
پی ٹی آئی کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ عطا تارڑ
?️ 31 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے
جنوری
برطانیہ کی نائب وزیر اعظم سے ٹیکس چوری کا الزام میں استعفے کا مطالبہ
?️ 5 ستمبر 2025برطانیہ کی نائب وزیر اعظم سے ٹیکس چوری کا الزام میں استعفے
ستمبر
کویتی کھلاڑی کا صیہونی کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے انکار
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:کویتی پیرا اولمپک کمیٹی نے تاکید کی کہ "خلود المطیری” نے
مئی
حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کو آئندہ عام انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کا خدشہ
?️ 23 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکمران اتحاد میں شامل 2 اہم اتحادی جماعتوں نے
جولائی