عراق میں داعش کا خاتمہ کیسے ممکن ہوا؟

داعش

?️

سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ ممبر نے حالیہ مہینوں میں داعش کے اہم رہنماؤں کو ہلاک کرنے میں عراقی حکومت کی انسداد دہشت گردی انٹیلی جنس اور فوجی یونٹوں کی شاندار کارکردگی کا سراہنا کیا۔

عراقی پارلیمنٹ کے سکیورٹی اور دفاعی کمیشن کے رکن نے داعش کے اہم عناصر پر قابو پانے میں عراقی انٹیلی جنس فورسز کی انٹیلی جنس صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سال کے گزشتہ مہینوں کے دوران عراقی انسداد دہشت گردی یونٹوں کامیاب کاروائیوں نے داعش کا مقابلہ کیا اور ملک بھر میں داعش کے اہم عناصر کو ہلاک کیا جو ہماری انٹیلی جنس یونٹوں کے اقتدار کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عراق میں داعش کی نئی نسل کو سرگرم کرنے کی امریکی کوشش

عراقی پارلیمنٹ کے سکیورٹی اینڈ ڈیفنس کمیشن کے رکن یاسر اسکندر نے منگل کے روز المعلومہ نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عراقی انٹیلی جنس اور ایوی ایشن یونٹس نے اس سال ملک کے ہر کونے میں داعش دہشت گرد تنظیم کے اہم عناصر کا شکار کرکے اہم نتائج حاصل کیے ہیں۔

عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے نے داعش کے دہشت گرد لیڈروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں عراقی فوج کی سیکورٹی اور ملٹری انٹیلی جنس فورسز کی کامیاب کوششوں کے اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سال (2023) کے دوران داعش کے 10 سے 15 اہم لیڈروں کو ہلاک کیا گیا ہے جو انٹیلی جنس سکیورٹی یونٹس کی خصوصی کاروائیوں میں مارے گئے۔

یاسر اسکندر نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز نے حالیہ مہینوں میں داعش دہشت گرد تنظیم کے اندر داخل ہونے کی کاروائیاں کیں، اس سے داعش تنظیم کے اہم عناصر کے ساتھ ساتھ ان کے ٹھکانوں کی پیچیدہ مواصلاتی تہوں کی نشاندہی کرنے میں مدد ملی جس کے بعد زمینی اور فضائی افواج کے کامیاب آپریشنز میں ان کے ہیڈ کوارٹرز اور ٹھکانوں کو بمباری کرکے تباہ کیا گیا۔

عراقی پارلیمنٹ کے ڈیفنس کمیشن کے رکن نے کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز کی کوششوں سے ملک میں داعش کو شکست ہوئی ہے ،تاہم اس تنظیم کے خفیہ عناصر کی تھوڑی سی تعداد ابھی باقی ہے۔

مزید پڑھیں: عراق میں داعش کی موجودہ پالیسی

عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے نے اس بات پر زور دیا کہ گذشتہ مہینوں کے دوران دیالہ اور کرکوک صوبوں سمیت عراق کے مختلف علاقوں میں فوج کے فضائی حملوں میں داعش کے اہم کمانڈروں کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہوئی ہے۔

مشہور خبریں۔

ایران کی صبورانہ حکمتِ عملی سب سے طاقتور ہتھیار ہے:اسرائیلی تحقیقاتی ادارہ

?️ 7 اکتوبر 2025ایران کی صبورانہ حکمتِ عملی سب سے طاقتور ہتھیار ہے:اسرائیلی تحقیقاتی ادارہ

 ایرانی وزیر خارجہ عمان کے لیے روانہ

?️ 11 جولائی 2026سچ خبریں: اسماعیل بقائی، ترجمان وزارت خارجہ نے وزیر خارجہ کے عمان کے

ہیرس نے اپنے اقتصادی منصوبے کی نقاب کشائی کی

?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: 5 نومبر 2024 کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک

اسپین کی یورپی یونین کے ساتھ صیہونی حکومت کے شراکت معاہدے کو منسوخ کرنے کی درخواست

?️ 19 اپریل 2026 سچ خبریں: اسپین کے وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ وہ

غزہ میں موجود صیہونی قیدی ایک بار پھر نیتن یاہو کے لیے درد سر

?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک اخبار نے صیہونی حکومت کے وزیر

12 جولائی کے دھرنے کے بارے میں امیر جماعت اسلامی کا بیان

?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے

امریکہ کی صیہونی حکومت کی منظم حمایت

?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:بین اینڈ جیریز کمپنی نے مغربی کنارے کی صہیونی بستیوں میں

پی ٹی آئی کو احتجاجی تحریک سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، رانا ثناللہ

?️ 7 جون 2025فیصل آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے