برازیلی 8 سالہ  لڑکی نے ماہرین فلکیات کو حیران کردیا

برازیلی کی 8 سالہ  لڑکی نے ماہرین فلکیات کو حیران کردیا

?️

ساؤ پالو(سچ خبریں) آٹھ سالہ برازیلی لڑکی نے اہم کارنامہ انجام دیتے ہوئے  18 سیارچے دریافت کر کے نیا ریکارڈ بنا کر دنیا بھر کے ماہرین فلکیات کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔نکول سیاچے دریافت کرنے والی دنیا کی کم عمرترین شخصیت بن گئی ہیں، نکول اولیویرا کو دنیا کی سب سے کم عمر غیر تعلیم یافتہ ماہرِ فلکیات کا اعزاز دیا گیا ہے۔

برازیل کی 8 سالہ بچی نکول اولیویرا کو دنیا کی سب سے کم عمر غیر تعلیم یافتہ ماہرِ فلکیات کا اعزاز دیا گیا ہے، نکول ناسا سے وابستہ ایک پروگرام سے سیارچوں کی تلاش پر تحقیق کر رہی ہیں۔دراصل یہ ناسا کا ایک منصوبہ ہے، جس کو ’ایسٹرائڈ ہنٹر‘ کا نام دیا گیا ہے، اس میں بچوں کو خلائی اجسام دریافت کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔

نکول کو فلکیات پڑھانے والے استاد ہیلی مارزیو روڈریگز کہتے ہیں کہ اس بچی کی نظر اتنی تیز ہے کہ یہ فوری طور پر سیارچے پہچان لیتی ہے، بلکہ دوسروں کی بھی مدد کرتی ہے۔اس پروگرام کے تحت نکول اب تک 18 سیارچے تلاش کر چکی ہیں، جو اس عمر میں ایک غیر معمولی کاوش ہے، ان سیاروں کے نام نکول کے والدین، اہلِ خانہ اور برازیل کے مشہور سائنس دانوں پر رکھے گئے ہیں۔

ناسا نے ہر دریافت پر انھیں ایک سند بھی دی ہے، نکول نے سیارچوں کی دریافت میں اٹلی کے اٹھارہ سالہ نوجوان لوئگی سنینو کا ریکارڈ توڑا، جس نے 1998 اور 99 میں ایک ایک سیارچہ دریافت کیا تھا۔

تاہم نکول کی 18 دریافتوں کو سیارچوں کے طور پر تصدیق کرنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں، کیوں کہ ایک سیارچے کی تصدیق میں پانچ سال لگ جاتے ہیں، اس کے بعد اس سیارچے کو باقاعدہ نام دیا جاتا ہے، لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو نکول دنیا کی کم عمر ترین شخصیت بن جائے گی، جو سرکاری طور پر ایک سیارچے کو دریافت کرنے والی کہلائیں گی۔چار سال کی عمر میں والدین سے دوربین کی فرمائش کرنے والی نکول مستقبل میں ایرو اسپیس انجینئر بننا چاہتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کے زوال کا جائزہ

?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: یومِ نکبت کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر، جسے صہیونی اپنی

اردگان کا جولانی کے ساتھ ایک نیا معاہدہ

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے دعویٰ کیا کہ انہوں

مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا؛کیا اب جرمنی کی باری ہے؟

?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: عراق میں برلن کے سفارت خانے نے ایک بیان میں

یورپی یونین کا یوکرین جنگ کے سلسلہ میں امریکہ کے خلاف اہم بیان

?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے

بجلی کے زائد بلوں سے متعلق عوامی شکایات کا وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا

?️ 22 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کے بلوں سے متعلق

پاکستان میں بوسٹرڈوز آج سے لگائی جائے گی

?️ 3 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی

کیا ریپبلکنز ڈیموکریٹس سے زیادہ جنگ پسند ہیں؟

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:دنیا بھر میں امریکی مداخلت کی تاریخ ہمیں یہ بتاتی ہے

وزیر داخلہ کا اوورسیز پاکستانیوں کو ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم

?️ 2 جون 2024لندن: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اوورسیز پاکستانیوں کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے