?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی اور وزیر دفاع خواجہ آصف آمنے سامنے آ گئے،ایازصادق نے خواجہ آصف کی جانب سے مسلسل تنقید کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا اوراضافی تنخواہ لینے سے بھی انکارکردیا، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے درمیان تنخواہوں کے معاملے پر اختلاف شدت اختیار کر گئے۔
سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کی مسلسل تنقید پر سپیکر قومی اسمبلی ناراض ہوگئے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے نام لکھے گئے خط میں ایاز صادق نے کابینہ کے حتمی فیصلے تک اضافی تنخواہ لینے سے انکار کردیا۔
ایاز صادق نے اپنے خط میں کہا ہے کہ میرا تنخواہ کے معاملے سے نہ کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کوئی دلچسپی ہے۔
ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے خط میں یہ واضح کیا کہ تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی کابینہ اور وزیراعظم کا اختیار ہے میں نے کبھی اس حوالے سے کوئی سفارش یا مطالبہ نہیں کیا۔ خط میں ایاز صادق نے مؤقف اختیار کیا کہ بے شک میری تنخواہ مت بڑھائیں میرا اس معاملے سے لینا دینا نہیں۔ سردار ایاز صادق نے معاملہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ پر چھوڑ دیا اور حتمی فیصلے تک اضافی تنخواہ لینے سے بھی انکار کردیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر اپنی ہی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ خواجہ آصف نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا تھا۔خواجہ آصف کامزید کہنا تھا کہ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں۔
ہماری تمام عزت و آبرو عام آدمی کے مرہون منت تھا۔ بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سپیکر قومی اور چیئرمین سینٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملہ کا نوٹس لیا تھا۔ وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی تھی۔ قبل ازیں گزشتہ ماہ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں 600 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا تھا۔
تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا۔ سپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ کی ماہانہ تنخواہ 13 لاکھ مقرر کردی گئی تھی۔ حکومت نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں غیر معمولی اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ دونوں کو نئی تنخواہ کا 50 فیصد ضمنی الاؤنس کی مد میں اضافی ملے گا۔ تنخواہوں میں اضافہ 6 سو فیصد کیا گیا تھا۔ اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔ حکومت نے پہلے پارلیمنٹیرین کی ماہانہ تنخواہ میں 5 لاکھ 19 ہزاراضافے کی منظوری دی تھی۔


مشہور خبریں۔
ترکی نے شمالی شام کی تعمیر نو میں اپنے شراکت دار کی حیثیت سے قطر کا نام کیوں لیا؟
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:شامی حکومت مخالفین کے باخبر ذرائع نے بتایا کہ ترکی نے
مئی
ٹرمپ کسی سیدھی راہ پر نہیں ہیں!
?️ 20 جنوری 2026سچ خبریں:ایک سال قبل، یعنی 20 جنوری 2025 کو، ڈونالڈ ٹرمپ نے
جنوری
تازہ ترین یمنی میزائل حملے کے بعد اسرائیل کے لیے پانچ اہم چیلنجز
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: اتوار کو اسرائیل کے مرکز پر حوثیوں کے میزائل حملے
ستمبر
صیہونی حکومت کا افریقی یونین سے اخراج
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:الجزائر کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کی
فروری
پارٹی سے باہر کیے جانے پر شیر افضل مروت کا ردِعمل
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: تحریک انصاف کے سابق رہنما اور بانی پی ٹی آئی
اگست
وی پی این کے بڑھتے استعمال سے انٹرنیٹ انفرااسٹرکچر پر دباؤ، زرمبادلہ کو نقصان پہنچنے کا انکشاف
?️ 8 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی
جنوری
صیہونی ذرائع ابلاغ کی لبنان سے انخلا کے لیے راہ ہموار
?️ 23 جون 2026سچ خبریں:صہیونی حکام کے دعووں اور بیانات کے باوجود ایسا دکھائی دیتا
جون
ملکی زراعت بہترہورہی ہے کسانوں کوادائیگیاں ہورہی ہیں:وزیر اعظم
?️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) شکئی اکنامک زون کے سنگ بنیاد کی تقریب
مئی