?️
کراچی (سچ خبریں) سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آئندہ سہ ماہی میں 4,400 نئے اساتذہ کی بھرتی، 4 نئے آئی بی اے کمیونٹی کالجز کا قیام اور 34 ہزار اسکولوں کو مالی خودمختار بنانے کا عمل شروع ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں 326.5 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز جاری کیے جارہے ہیں، ایس آئی یو ٹی، پی پی ایچ آئی، این آئی سی وی ڈی اور چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال کی توسیع اور ایمبولینس سروسز کو اپ گریڈ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ کراچی کے لیے مختص خصوصی ترقیاتی پیکیج کے تحت سڑکوں، پانی، سیوریج اور ماس ٹرانزٹ کے منصوبے جلد شروع کیے جائیں گے جبکہ 50 الیکٹرک بسوں کے بعد مزید 100 بسیں اگست تک سڑکوں پر لائی جائیں گی، بے نظیر ہاری کارڈ کے تحت 2 لاکھ کسانوں کو سبسڈی کی فراہمی کا عمل بھی مرحلہ وار شروع کیا جارہا ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور یہ تمام اقدامات معیشت کو سہارا دینے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں، حکومت سندھ عوام سے کیے گئے تمام وعدے ہر صورت پورے کرے گی۔


مشہور خبریں۔
ویگنر کے قریبی روسی کمانڈر کہاں ہیں؟
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:روسی پارلیمنٹ کے ایک سینئر رکن کے مطابق، ایک سابق روسی
جولائی
سال 2024 میں شادیاں کرنے والی معروف پاکستانی شخصیات
?️ 30 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ہر سال کی طرح رواں برس بھی پاکستان کی
دسمبر
مقبوضہ حیفا میں صیہونیوں کے خلاف مسلح حملہ، متعدد زخمی
?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں:مقبوضہ حیفا میں مقبوضہ حیفا میں فائرنگ اور چاقو سے
مارچ
مراکش میں صیہونیوں کے خلاف مظاہرہ
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:مراکش کے عوام کے ایک گروپ نے رباط شہر میں ملکی
اگست
سعودی عرب غزہ کے لوگوں کی جبری ہجرت کے خلاف
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور کینیڈا کے
اکتوبر
جبل کے رہائشیوں کالبنان کو ایندھن فراہم کرنے پر ایران اور سید حسن نصر اللہ کا شکریہ
?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں:ایرانی ایندھن کے ٹینکر لبنان کے صوبہ جبل میں لوگوں کے
ستمبر
فلسطینی ایکشن گروپ پر پابندی کے خلاف برطانوی عدالت کے فیصلے
?️ 14 فروری 2026 سچ خبریں:برطانیہ کی سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز ایک تاریخی
فروری
مشہور بھارتی اداکار کو اسٹار بننے کے لیے کیا کیا دیکھنا پڑا؟
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: بالی وڈ کے نامور اداکار وویک اوبرائے نے انکشاف کیا
اگست