?️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے ضلع شوپیان میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو کشمیری نوجوانوں کے قتل اور مکانوں کی تباہی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری قوم کی قربانیوں کو ہرگز ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں و کشمیر تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال احمد صدیقی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں شوپیاں واقعے کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہری آبادی کے خلاف قابض بھارتی فوجیوں کے جنگی جرائم کی طویل فہرست میں ایک اور اضافہ قراردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی دہشت گردی کی ان بدترین کارروائیوں سے اس حقیقت کی عکاسی ہوتی ہے کہ قابض بھارتی فورسز بہادر کشمیری عوام کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور پوری آبادی کو تحریک آزادی سے انکی محبت اورحمایت کی سزا دے رہے ہیں۔
ادھر انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے ایک بیان میں ضلع شوپیان کے علاقے راولپورہ کے لوگوں کی ان شکایات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ تین دن سے جاری تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائیوں کے دوران شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیاہے۔
انہوں نے کہاکہ 2017 میں وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقے بیروہ میں بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آیاتھا تاہم اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے بھارتی فوج میں اس طرح کی دہشت گردانہ کاروائیاں کرنے کی ہمت پیدا ہوگئی ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر جاری خلاف ورزیوں کا سخت نوٹس لیں۔
احسن اونتو نے کہاکہ 9 اپریل 2017 کوبھارتی فوج کے ایک میجر لیتول گوگوئی نے سرینگر میں نام نہاد انتخابات کے دوران ایک کشمیری شہری فاروق احمد ڈار کو اپنی گاڑی کے بونٹ پر باندھ کر علاقے کا گشت کیا تھا۔
دریں اثناء جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کے ترجمان شفیق الرحمن نے سرینگر میں ایک بیان میں اس عزم کا اعادہ کیاہے کہ ہر شہید کشمیری کی قربانی کا تحفظ کیا جائے گا اور کسی کی قربانی کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
سابق صیہونی وزیر جنگ بھی نیتن یاہو کے خلاف؛اہم بیان
?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ نے اس حکومت کے
جولائی
برطانوی پارلیمنٹ تحلیل
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: انگلستان کے وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ اس ملک
مئی
غزہ کے خلاف ٹرمپ کے سازشی مؤقف پر فلسطینی گروپوں کا شدید ردعمل
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے امریکی صدر
فروری
امریکہ کسی کا نہیں؛روس کا یوکرین کو انتباہ
?️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے نائب نے یوکرین کو خبردار کیا کہ
نومبر
انسانی حقوق کا عالمی دن مظلوم کشمیریوں کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا: کل جماعتی حریت کانفرنس
?️ 10 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
دسمبر
کرن جوہر نے اچانک ملاقات کرنے پر پوچھا آپ کہاں سے ہیں؟ ثروت گیلانی
?️ 9 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت میں مقبول اداکارہ ثروت گیلانی نے
اپریل
بائیڈن نے اپنی سالانہ تقریر میں اسرائیل کے بارے میں کیا کہا؟
?️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: اپنی سالانہ اسٹیٹ آف دی نیشن تقریر میں امریکی صدر
مارچ
بولیویا میں فوجی بغاوت
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: بولیویا میں جنرل زونیگا کی قیادت میں بولیویا کی حکومت
جون