?️
سچ خبریں:آیت اللہ خامنہ ای نےامریکہ کو دنیا میں بحران سازی کا مرکز قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ درحقیقت امریکہ بحران پیدا کرنے اور بحرانوں کے ذریعے زندہ رہنے والا ملک ہے ۔
ایران کے مذہبی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکہ کو ماڈرن دور جاہلیت کا مکمل اور واضح نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ امریکہ ایسا ملک ہے جہاں ناپسندیدہ خصلتوں اور تمام اخلاقی برائیوں کی ترویج کی جا رہی ہے، تعصبات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، سرمائے کا ارتکاز محض دولت مندوں کی سمت ہے اور نوبت یہاں تک آن پہنچی ہے کہ سردی اور گرمی کی شدت میں تھوڑے اضافے سے، بہت سے لوگ سڑکوں پر جان دے رہے ہیں۔
آیت اللہ خامنہ ای نے امریکہ کو دنیا میں بحران سازی کا مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ درحقیقت امریکہ بحران پیدا کرنے اور بحرانوں کے ذریعے زندہ رہنے والا ملک ہے اور بحرانوں سے مال کماتا ہے،آپ نے کہا کہ امریکہ ایک مافیائی ملک ہے جہاں سیاسی، اقتصادی، اسلحہ جاتی اور بہت سے دوسرے مافیاؤں نے حکومت پر قبضہ کر رکھا ہے اور یہ مختلف مافیا اپنی بقا کے لیے دنیا بھر میں بحران کھڑا کرتے رہتے ہیں۔
یوکرائن جنگ کے تناظر میں گفتگو کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے دو ٹوک اور واضح الفاظ میں کہا کہ ہم جنگ، خون خرابے اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی کے حق میں نہیں، ہم جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں اور ہمارا یہ موقف پوری طرح اٹل ہے،آپ نے کہا کہ ہم مغرب کی طرح نہیں جو افغانستان میں شادی کی تقریبات پر بمباری کر کے اسے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا نام دیتا ہے،قائد انقلاب اسلامی نے استفسار کیا کہ امریکہ مشرقی شام میں کیا کر رہا ہے، شام کا تیل اور افغانستان کے اثاثوں پر ہاتھ کیوں صاف کر رہا ہے؟ وہ مغربی ایشیا میں اسرائیلی جرائم کی حمایت کیوں کر رہا ہے؟
رہبر انقلاب اسلامی نے یمنی عوام کے خلاف انجام پانے والے جرائم کو امریکہ اور یورپ کے متضاد رویوں کی ایک اور مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ آٹھ سال سے یمنی عوام پر بمباری کی جاری ہے، لیکن مغرب والے اس کی مذمت نہیں کرتے بلکہ عوام کے خلاف حملوں کی حمایت بھی کرتے ہیں،آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ہم یوکرائن میں جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ کسی بھی بحران سے اسی وقت نمٹا جا سکتا ہے جب اس کی جڑوں کا پتہ لگایا جائے،آپ نے کہا کہ بحران یوکرائن کی اصل جڑ امریکہ اور یورپ ہے، لہذا انہیں پہچاننے اور اس پہنچان کی بنیاد پر بحرانوں کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔


مشہور خبریں۔
عراق میں چوبیس گھنٹے کے اندر امریکی رسد کے قافلے پر تین حملے
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے عراق سے فوجی انخلا کے معاملے میں
جنوری
تل ابیب ٹرمپ کے ہاتھوں نیتن یاہو اور زیلنسکی کے انجام سے پریشان
?️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے مقبوضہ علاقوں اور نیتن یاہو کی کابینہ
مارچ
فلسطینی مزاحمتی تحریک کی ایک اور کامیابی؛صیہونی فلیگ مارچ منسوخ
?️ 8 جون 2021سچ خبریں:صہیونی دائیں بازوں کے فلیگ مارچ کے انعقاد کے اصرار کے
جون
یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کا ایرانی صدر کی شہادت پر ردعمل
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے ہمارے ملک
مئی
پیرس اولمپکس میں پاکستانی سوئمرز کی کارکردگی پر تنقید
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: پیرس اولمپکس کے 200 میٹر فری اسٹائل ہیٹس میں پاکستانی
جولائی
دنیا کے سب سے بڑے خودمختار دولت فنڈ کی تل ابیب کے خلاف کارروائی
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: ناروے کا قومی ساورن فنڈ، جو دنیا کا سب سے
اگست
وزیر خزانہ نے ماحولیاتی تبدیلی اور بڑھتی آبادی کو بڑے چیلنجز قرار دے دیا
?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ماحولیاتی تبدیلی
جولائی
یمن کا صیہونی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب ممالک کو انتباہ
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد
جولائی