امریکی اور صیہونی حملوں میں ایران کے اسکول اور اسپتال بھی نشانہ بنے؛ مڈل ایسٹ آئی رپورٹ

ایران

?️

سچ خبریں:مڈل ایسٹ آئی کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے فضائی حملوں میں ایران کے غیر فوجی مقامات جیسے اسکول، اسپتال اور کھیل کے میدان بھی نشانہ بنے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری ہلاک ہوئے۔

میڈل ایسٹ آئی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران میں غیر فوجی مقامات جیسے اسکولوں، اسپتالوں اور کھیل کے میدانوں کو بھی امریکہ اور صہیونی حکومت کے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صہیونی فوج کا شام کی ایک دیہی بستی اور اسکول پر حملہ 

اس میڈیا ادارے کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملے شروع ہونے کے بعد سے ملک کے مختلف علاقوں میں اسکول، اسپتال اور یہاں تک کہ بچوں کے کھیل کے میدان بھی حملوں کی زد میں آئے ہیں۔

میڈل ایسٹ آئی نے لکھا کہ اگرچہ امریکہ اور صہیونی حکومت یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کے فضائی حملے صرف ایران کی قیادت اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا رہے ہیں، تاہم زمینی سطح پر ایرانی شہری اپنے گھروں، اسپتالوں اور اسکولوں پر بمباری کے مناظر دیکھ رہے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں عام شہری بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اس ویب سائٹ نے مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے حوالے سے لکھا کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار دو سو تیس بتائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:پناہ گزینوں کے اسکول پر اسرائیل کا وحشیانہ حملہ

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا ان میں بارہ ہزار افراد کی گنجائش رکھنے والا ایک اسٹیڈیم، یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ایک مقام اور بچوں کے پارک بھی شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

خاقان عباسی کا سینیٹ انتخابات کے متعلق عدلیہ پر فیصلہ سے قبل حملہ

?️ 23 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں} مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم

عمران خان نے کہا مجھ سے معافی مانگیں، بجائے میں کسی واقعہ پر معافی مانگوں، بیرسٹر گوہر

?️ 13 مئی 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے

پہلا امریکی پوپ کون ہے؟

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: بالآخر، ویٹیکن میں کارڈینلز کے دو دن کے غور و

اسرائیل خطہ کے لیے مصیبت ساز اور عدم استحکام کا سبب ہے، ایران نہیں: ترکی الفیصل

?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: ابوظبی میں منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے

صیہونی حکومت کے خاتمے کے بارے میں ایرانی رہنماؤں کے اظہار خیال

?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت علاقے میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی

توقع ہے طالبان خواتین کو تعلیم کی اجازت دے دیں گے

?️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی

یوکرین جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے: روبیو

?️ 26 فروری 2026 سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یوکرین کے بحران کے

یوکرین میں جنگ کا خاتمہ ہونا چاہیئے: جرمن

?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں:  جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے یوکرین کے خلاف روس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے