مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے غزہ کی صورتحال پر گفتگو، جنگ بندی منصوبے کا خیر مقدم

مودی

?️

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے غزہ کی صورتحال پر گفتگو، جنگ بندی منصوبے کا خیر مقدم
بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے غزہ میں حالیہ پیش رفت اور جنگ بندی معاہدے پر بات چیت کی ہے۔ مودی نے دونوں رہنماؤں کو اس معاہدے کی کامیابی پر مبارک باد دی اور کہا کہ بھارت غزہ میں امن کی بحالی کی حمایت کرتا ہے۔
بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق، اسرائیل اور حماس کے درمیان آتش‌بس اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے بعد، مودی نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے اپنے دوست ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو کی اور انہیں غزہ میں تاریخی امن منصوبے کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ ٹرمپ کے ساتھ یہ ان کی ایک ماہ کے دوران دوسری گفتگو تھی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تجارت اور عالمی امن سے متعلق امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
وزیراعظم مودی نے ایک علیحدہ پیغام میں غزہ کے حوالے سے ٹرمپ کے منصوبے کے پہلے مرحلے — یعنی جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی  کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمیشہ ایسے اقدامات کی حمایت کرتا ہے جو خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار کریں۔
اسی روز دیر گئے، مودی نے ایک اور پیغام میں اعلان کیا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے بھی بات کی ہے اور انہیں غزہ منصوبے میں حاصل پیش رفت پر مبارکباد دی ہے۔
مودی نے اپنے بیان میں زور دیا کہ دہشت گردی کسی بھی شکل میں ناقابلِ قبول ہے اور عالمی برادری کو اس کے خلاف متحد ہونا چاہیے۔سیاسی مبصرین کے مطابق، نئی دہلی نے حالیہ ہفتوں میں اس بات کا احساس کیا ہے کہ ٹرمپ اپنی خارجہ پالیسی میں امن کے علمبردار کے طور پر پہچانے جانا چاہتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تازہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ غزہ سے کسی کو زبردستی بے دخل نہیں کیا جائے گا اور انہوں نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ اتوار کو مشرقِ وسطیٰ کا دورہ کریں گے۔ ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ انہیں اسرائیلی پارلیمنٹ (کنست) میں خطاب کی دعوت دی گئی ہے، جسے وہ قبول کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ 9 اکتوبر 2025  کو فلسطینی تنظیم حماس نے ایک بیان میں باضابطہ طور پر جنگ کے اختتام اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا اعلان کیا، جو بعد ازاں چند گھنٹوں میں نافذ العمل ہوا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان میں کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری میں مختلف سرکاری ادارے رکاوٹ بن گئے

?️ 17 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں کروڑوں ڈالرز کی سرمایہ کاری میں

بھارت سے امریکہ ناراض؛ وجہ ؟

?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی وزیر اعظم نریندر

یمنی مسلح افواج کے ہاتھوں امریکی بحری بیڑا بھاگنے پر مجبور

?️ 18 مارچ 2025 سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین

امریکی جاسوس ڈرونز کے لیے جہنم

?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے دو روز میں

دہشت گردانہ حملوں میں افغانستان دنیا میں سرفہرست

?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:افغانستان مسلسل تیسرے سال گلوبل ٹیررازم انڈیکس میں سرفہرست ہے جبکہ

عربوں کے خلاف صیہونی جرائم کی نئی دستاویزات کا انکشاف:عطوان

?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:عطوان نے اپنے نئے کالم میں عربوں اور یہاں تک کہ

غیرقانونی تارکین وطن کے انخلا کا فیصلہ بین الاقوامی اصولوں کے عین مطابق ہے، دفتر خارجہ

?️ 30 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ غیرقانونی تارکین

امریکہ اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد خصوصی سلامتی کونسل کا اجلاس

?️ 10 اکتوبر 2025سچ خبریں: وینزویلا اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافے پر اقوام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے