🗓️
سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی ایک ممبر نے بتایا کہ جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے میں سعودی ولی عہد شہزادہ کو استثنیٰ دینا امریکہ کے لئے خطرہ ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کی رکن الہان عمر نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سزا دینے میں ایک ایک منٹ کی دیر امریکہ کی ساکھ کے لئے خطرہ ہے اور ساتھ ہی یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ سعودی شہریوں کے انسانی حقوق پر کس حد تک توجہ دیتا ہے، امریکی ایوان نمائندگان نے اپنے انٹرویو میں نے کہا کہ آزادی اظہارخیال ، جمہوریت اور انسانی حقوق کے لئے امریکی حمایت کے تناظر میں محمد بن سلمان پر پابندیاں عائد نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہماری خفیہ ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ اس شخص نے استنبول میں سعودی قونصل خانے میں تنقیدی سعودی صحافی جمال خاشقجی پر قاتلانہ حملے کا حکم دیاہے، الہان عمر نے کہا کہ واشنگٹن نے خاشقجی کے قتل میں ملوث دوسرے افراد پر پابندیاں عائد کر دیں لیکن قانون کے مطابق ہمیں نہ صرف قتل کرنے والوں کو بلکہ ان لوگوں کو بھی سزا دینا چاہیے جنہوں نے قتل کا حکم دیا تھا،امریکہ کو ان اقدار اور اصولوں کو برقرار رکھنے کے لئے پوری کوشش کرنی ہوگی۔
یادرہے کہ 2018 میں ترکی میں واقع سعودی قونصل خانے میں اس ملک کے نقاد صحافی جمال خاشقجی کو نہایت ہی بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا تھا جس کے بعد ان کی لاش کو ٹکڑے کر کے اس کو غائب کر دیا گیا جس کا آج تک کوئی پتا نہیں چل سکا، اس قتل کے بعد عالمی سطح پر کافی ہنگامہ آرائی ہوئی اور مجرموں کو سزا دینے کو مطالبہ ہوا لیکن نتیجہ کچھ بھی نہیں نکلا اس لیے کہ قتل کا اصلی مجرم امریکی صدر کا دوست نکلا جس نے اپنی دوستی نبھاتے ہوئے اس پر آنچ نہیں آنے دی۔
مشہور خبریں۔
مشہور فلمی اداکار83 سال کی عمر میں بنے باپ
🗓️ 19 جون 2023سچ خبریں:ہالی وڈ لیجنڈ جیمز الفریڈ ال پاچینو کے ہاں 83 سال
جون
صیہونی حملہ سے نابلس میں فلسطینی نوجوان کی شہادت
🗓️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں: شہاب خبررساں ایجنسی نے مغربی کنارے میں واقع نابلس میں
ستمبر
ایف بی آر نے انفارمیشن سینٹر 2.0 کے پلیٹ فارم سے ایڈوانس اسٹاک رجسٹر سسٹم لانچ کردیا
🗓️ 31 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کی کوششوں کے
اکتوبر
امریکی بحری جہاز سے قریبی تصادم ایران کی تیاری کی علامت
🗓️ 4 نومبر 2021سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
نومبر
یوکرین کے شہر لوہانسک میں خوفناک دھماکے
🗓️ 19 فروری 2022سچ خبریں: پہلا زور دار دھماکا جمعہ کی رات لوہانسک کے مضافات
فروری
یمن پر امریکی حملوں کا بنیادی مقصد کیا ہے؟
🗓️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:یمن کی وزارت خارجہ کو صیہونی حکومت کے بحری جہازوں یا
جنوری
شیاؤمی کا ریڈمی 14 ایس متعارف
🗓️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنے برانڈ
مارچ
کوئٹہ: حسان نیازی ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے
🗓️ 26 مارچ 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) کوئٹہ کی مقامی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی
مارچ