?️
سچ خبریں:شامی اتحاد کے آپریشن روم سے تل ابیب کو دیے جانے والے انتباہی پیغام کے بعد عبرانی زبان کے ذرائع نے اطلاع دی کہ صہیونی حکومت کی سکیورٹی سروسز اس پیغام کو بہت سنجیدگی سے لےرہی ہیں۔
عبرانی زبان کے اخبار اسرائیل ہیوم نے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کی سکیورٹی سروسز نے شامی اتحادی آپریشن روم کے حالیہ بیان کو سنجیدگی سے لیا ہے، یونیوز خبر رساں ویب سائٹ نے کل اعلان کیا کہ صہیونی حکومت سے انتقام لینے کا فیصلہ شامی اتحادی آپریشن روم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا ہے۔
المیادین نیوزچینل کی ویب سائٹ نے آج (جمعہ) کو اسرائیل ہیوم کے حوالہ دیتے ہوئے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ صیہونی سکیورٹی سروسز شام یا ایران کی جانب سے حالیہ اسرائیلی حملے کا جواب دینے کی کوشش کو بہت سنجیدگی سے لے رہی ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شامی اتحادی آپریشن روم نے کل کھل کر جوابی کاروائی کی دھمکی دی تھی، شام کے شہر تدمر پر تل ابیب حملے کے بعد شامی اتحاد کے جوائنٹ آپریشن روم نے کل کہا کہ اسرائیلی اور امریکی لڑاکا طیاروں نے کل رات تدمر کے علاقے میں اتحادی فوجی اڈوں پر حملہ کیاجہاں ان کے اجتماعی مراکز اور سروس سینٹرز تھے
شامی اتحادیوں کے مشترکہ آپریشن روم نے اعلان کیاہے کہ اس جارحیت کے نتیجہ میں متعدد مجاہدین شہید اور زخمی ہوئےجبکہ اگر فورسزتعینات نہ ہوتیں تو شہداء کی تعداد بہت زیادہ ہوتی، بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونیوں کا بہانہ یہ تھا کہ وہ پوائنٹ اینڈ شوٹ ہتھیاروں اور سازوسامان کا مقابلہ کر رہے ہیں جو ان کی غاصب حکومت کے لیے خطرناک ہے۔
یادرہے کہ اردن کی فضائی حدود اور امریکہ کے زیر قبضہ التنف علاقے سے ہونے والےصیہونی حملے کے بعد آپریشن روم کمانڈ نے شہیدوں اور زخمیوں کے خون کا بدلہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
صہیونی دشمن کو لگام دینے کا واحد راستہ جامع مزاحمت: فلسطینی مزاحمتی گروہ
?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم کے جواب میں
فروری
22 سال شوبز سے منسلک علی افضل نے اچانک انڈسٹری کیوں چھوڑ دی؟
?️ 28 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکار علی افضل خان کا کہنا ہے کہ
جنوری
جان نکال لیتے تو پروا نہ تھی لیکن تشدد کرنے والوں نے عزت پر ہاتھ ڈالا، اعظم سواتی
?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے
نومبر
سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان؛عمران خان دوراہے پر
?️ 30 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے حال ہی میں جوبائیڈن کی جانب سے
جولائی
جسامت پر طعنے ملنے کے بعد ٹی وی پر کام نہ کرنے کا سوچا تھا، صنم جنگ
?️ 29 جنوری 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و میزبان صنم جنگ نے کہا ہے کہ
جنوری
ایران امریکہ مذاکرات کے بارے میں ٹرمپ کا اظہار خیال
?️ 28 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے بعد کہا کہ
اپریل
غزہ کے نصف بچوں کو نفسیاتی مدد کی ضرورت
?️ 4 نومبر 2021سچ خبریں: اشاعت کے مطابق UNRWA نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں
نومبر
سب سے بڑا تشہیری شو؟ ٹرمپ کی ایران کے خلاف نئی اقتصادی یلغار پر امریکہ میں بھی سوالات
?️ 26 اگست 2026سچ خبریں:ٹرمپ حکومت نے ایران کے خلاف نئی اقتصادی یلغار کا اعلان
اگست