?️
اسلام آباد {سچ خبریں} قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بڑی مچھلیوں کے خلاف میگا کرپشن مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جارہاہے، تاکہ بدعنوان عناصر سےقانون کے مطابق لوٹی گئی اربوں روپے کی رقوم برآمد کی جائیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام تحقیقات کو میرٹ ،شفافیت ٹھوس شواہد اور دستاویزی ثبوتوں کی بنیاد پر پر مکمل کی جائیے، نیب کی کارکردگی دیگر اینٹی کرپشن کے اداروں سےبہتر ہے، انہوں نے متعلقہ ڈی جی کو ہدایت کی کہ وہ تمام میگا کرپشن کے ساتھ ساتھ غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹیوں کے کیسز کی تازہ ترین رپورٹ پیش کریں، تاکہ جاری کیسزپر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے۔
انہوں نےکہا کہ نیب موثر قومی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کے ذریعے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سالوں کے تقابلی اعداد و شمار نیب کی عمدہ کارکردگی کی نشاندہی کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ گیلانی اور گیلپ سروے کی رپورٹ کے مطابق 59 فیصد لوگوں نے نیب پر اعتماد ظاہر کیا ہے، انہوں نے کہا کہ نیب نے احتساب عدالتوں میں 1230 کرپشن ریفرنسز دائر کر رکھے ہیں، جو کہ احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، جس کی مالیت 947 ارب روپے ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب نے نیب راولپنڈی بیورو میں جدید فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے ،جس میں ڈیجیٹل فارنزک ، سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹ تجزیہ کی سہولیات موجود ہیں، جس سے انکوائریوں اور تفتیش کے معیار میں مزید بہتری لانے مین مددملی ہے، انہوں نے کہا کہ نیب نے سینئر سپروائزری افسران کے تجربے اور اجتماعی دانشمندی سے فائدہ اٹھانے کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا ایک نیا تصور پیش کیا ہے ، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ڈائریکٹر ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ، انویسٹی گیشن آفیسر اور ایک سینئر لیگل کونسل پر مشتمل ہے، اس سے نیب کی کارکردگی میں مزید بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب نے چین کے ساتھ پاکستان میں جاری سی پیک منصوبوں کی نگرانی کے لئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، نوجوانوں کوبدعنوانی کے مضر اثرات سے آگاہی کے لئے نیب نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل ،پاکستان ، عالمی اقتصادی فورم ،پلڈاٹ اور مشال نے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے نیب کی کاوشوں کو سراہا ہے.
انہوں نے کہا کہ نیب ہیڈ کوارٹر اور تمام ریجنل بیوروسزکی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے ایک جامع معیاری مقداری نظام وضع کیا ہے،مقداری نظام کے تحت ، نیب ہیڈ کوارٹر اور ریجنل بیورو کی ایک مقررہ معیار پر سالانہ اور وسط مدتی بنیادوں پر کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے، باقاعدگی سے نگرانی اور جائزہ کی وجہ سے نیب کے ریجنل بیوروز کی کارکردگی میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، چیئرمین نیب تمام علاقائی بیوروز کو ہدایت کی کہ وہ ہر شخص کی عزت نفس کویقینی بنائیں کیونکہ نیب ایک عوام دوست ادارہ ہے ،جو کسی دباوُ اور دھمکی کو بلاے طاق رکھتے ہوے قانون کے مطابق اپنا کام جاری رکھے گا۔


مشہور خبریں۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی کا ملک میں آئین و قانون کی بحالی، منصفانہ انتخابات کیلئے نئی سیاسی تحریک شروع کرنے کااعلان
?️ 24 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی
جولائی
اپوزیشن پارٹی سٹیج پر باتیں اوراتر کر منتیں کرتی ہے۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 9 دسمبر 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ
دسمبر
غزہ نے بین الاقوامی نظام کے ساتھ کیا کیا ہے؟ترک وزیر خارجہ
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ نے بین
جون
پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے رہائش گاہ کے باہر موجود، چیئرمین پی ٹی آئی کا کارکنوں سے خطاب جاری
?️ 5 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے
مارچ
جسٹس عیسیٰ کےخلاف ریفرنس واپسی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس کریں گے
?️ 9 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال 10 اپریل
اپریل
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی تھے:روس
?️ 26 جون 2025 سچ خبریں:روسی وزیر دفاع نے ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکہ
جون
براڈشیٹ کیس نے کرپشن کے خلاف بولنے والوں کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے: فضل الرحمٰن
?️ 30 جنوری 2021براڈشیٹ کیس نے کرپشن کے خلاف بولنے والوں کا چہرہ بے نقاب
جنوری
شام کے خلاف صیہونی حملوں پر ترکی کا ردعمل
?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں:ترکی نے شام کے بیت جن شہرک پر صیہونی حملے کو
نومبر