اپوزیشن پارٹی سٹیج پر باتیں اوراتر کر منتیں کرتی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی

?️

پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اپوزیشن پارٹی سٹیج پر باتیں اور سٹیج سے اتر کر منتیں کرتی ہے۔

خیبر پختونخوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سی ٹی ڈی کس طرح کام کر رہی ہے، لیکن ہمارے صوبے میں سی ٹی ڈی کیلئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ پہلے ریاست اور پھر سیاست ہونی چاہیے، پیپلزپارٹی نے ذوالفقار بھٹو کا کیس عدالت میں لڑا ہے، صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وفاق کو سپورٹ کریں، صوبے کی ترقی کیلئے کیلئے اقدامات کرنےچاہیے،یہ کہتے تھے کہ ہمیں تو بارود سے بھرا ہو صوبہ ملا تھا۔

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے کے حالات تو بہتر ہو گئے تھے، پرامن صوبہ ان کو دیا گیا تھا، لیکن ان لوگوں نے افغانستان سے اُن لوگوں کو لائے، افغانستان میں ایک کپ چائے ہمارے لئے بہت مہنگی پڑی،اِس چائے کے ایک کپ کے بعد صوبے میں امن خراب ہوا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر راج کی آئین میں گنجائش موجود ہے، لیکن ہم چاہتے ہیں وفاق اور صوبے کے درمیان گرمی ختم ہو جائے، میں چاہتا ہوں کہ دونوں ملک اور صوبے کی ترقی کیلئے آگے بڑھیں، صوبے اور مرکز ملک میں امن کیلئے ایک ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا سب لوگ اڈیالہ کےباہر ہوتے ہیں،صوبےکا نظام درہم برہم ہے، خیبرپختونخوا حکومت کا اصرار ہے، دہشت گردوں سےبات کی جائے،صوبےمیں دہشت گردی دن بدن بڑھ رہی ہے، جو ملکی آئین کو نہیں مانتے ان سے مذاکرات کیسےہوسکتےہیں؟۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ جو ہمارے لوگوں کو شہید کرے اِس کےساتھ بات کیسےہوسکتی ہے؟ اِمن خراب کرنےوالے ہمارے بچوں کے دشمن ہیں، پشاورجلسےمیں خواہ مخواہ مجھے بھی گھسیٹا گیا،کچھ لوگوں نے کہا نہ گورنرہوگا نہ راج ہوگا۔

مشہور خبریں۔

ضمنی انتخاب میں کامیابی عوام کا حکومتی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ مریم نواز

?️ 1 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پی پی 52 سمبڑیال

غزہ میں خاموش بھوک کا بحران؛ 90 فیصد باشندے اشیائے خورد و نوش خریدنے سے قاصر

?️ 8 ستمبر 2026سچ خبریں:غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق 95 فیصد سے زائد

حزب اللہ کا اسرائیلی ہیلی کاپٹر کے قریب نیا میزائل 

?️ 27 اپریل 2026 سچ خبریں:صہیونی حکومت کے میڈیا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے

اگر روس کے دشمن کشیدگی بڑھانا چاہتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں:روسی صدر

?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک روسی صحافی کے سوال

پیرکو افغانستان کے پڑوسیوں کا ابتدائی اجلاس

?️ 27 مئی 2022سچ خبریں:  تاجکستان، ایران، روس، چین، بھارت، ازبکستان، کرغزستان، ترکمانستان اور قازقستان

ہندوستان کا امریکی حملوں پر اعتراض

?️ 13 جون 2026سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان نے گزشتہ روز

ہر دن نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور میں اس کے لیے تیار ہوں:وزیر اعظم عمران خان

?️ 9 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جمعہ کو خیبر

اسرائیل کیوں ہارا، حماس کیسے جیتی؟امریکی ماہرین کی زبانی

?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی ماہرین نے غزہ جنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے