🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)ملک میں جاری توانائی کے بدترین بحران پر قابو پانے کے لئے بڑے اقدامات کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ نجی ٹی وی نے وزارت پاور کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ ملک بھر کے کمرشل فیڈرز شام 7 سے 10 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس حوالے سے سمری تیار کرلی گئی ہے جس کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی ۔
بتایا گیا ہے کہ ہے کہ اقدام سے 5 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی اور ان کمرشل فیڈرز پر دن میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی اس کے ساتھ شام 7 بجے سے 11 بجے تک زرعی ٹیوب ویل فیڈرز کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس کے نتیجے میں 3 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت پاور کا کہنا ہے کہ اس وقت توانائی بحران کا واحد حل یہی ہے ، پیپلزپارٹی کے سابقہ دور میں بھی ان تجاویز پرعمل ہوا تھا اور اسی ہفتے وزیر اعظم سے حتمی منظوری لے لی جائے گی تاہم لاہور کے تاجروں نے معاملے پر حکومت کا ساتھ دینے سے معذرت کرلی ہے۔
خیال رہے کہ تاجروں نے شام 7 بجے مارکیٹیں بند کرنے سے انکار کر دیا تھا ، آل پاکستان انجمن تاجران نے شام 7 بجے دکانیں بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی ، صدر اجمل بلوچ نے حکومت کی طرف سے انرجی کنزرویشن کے لیے اعلان کردہ اقدامات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ تاجر کسی صورت اپنا کاروبار شام 7 بجے بند نہیں کریں گے ، حکومت تاجر برادری کے لیے آسانیاں پیدا کرے نہ کہ مشکلات کھڑی کرے ، ہر اس سیکٹر کی بجلی بند کی جائے جو مفت میں استعمال ہو رہی ہے ، حکمران اپنے اے سی بند کریں گے تو غریب کا پنکھا چلے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاجر شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک سب سے مہنگی بجلی خریدتا ہے ، اتنی شدید گرمی میں خریدار کا نکلنا ممکن ہی نہیں ، خریدار شام سے پہلے گھر سے خریداری کے لیے نہیں نکلتا لہذا صبح دکانیں کھولنے کی تجویز ناقابل عمل ہے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب ہمارا دوست ہے: صیہونی جنرل
🗓️ 1 مئی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی عبوری فوج کے اعلیٰ کمانڈروں میں سے
مئی
شوکت ترین اور شبلی فراز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
🗓️ 17 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) شوکت فیاض احمد ترین نے وزیر خزانہ اور سینیٹر
اپریل
ہائیکورٹ ججوں کے خط کا معاملہ: چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس شروع
🗓️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے سپریم
مارچ
ڈالر کی اڑان جاری
🗓️ 20 جون 2022لاہور(سچ خبریں) امریکی ڈالر نے روپیہ کے کس بل نکال دیئے، اوپن
جون
پاکستانی معیشت کا گھانا اورسری لنکا سے موازنہ غیر ضروری اور غیر منطقی ہے، وزارت خزانہ
🗓️ 27 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ نے ماہرمعاشیات عاطف میاں کی طرف
مئی
یو ائے ای حکام کی اسلام دشمنی
🗓️ 1 جون 2021سچ خبریں:ایسا کوئی دن خالی نہیں جاتا جب اماراتی حکام اپنے غیر
جون
اقوام متحدہ کی جانب سے افغانستان میں ویکسینیشن شروع
🗓️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ نے طالبان سے منظوری ملنے کے بعد افغانستان میں
اکتوبر
عرب نیشنل کانگریس کیا کہتی ہے صیہونی ریاست کے بارے میں؟
🗓️ 1 اگست 2023سچ خبریں: عرب نیشنل کانگریس نے بیروت میں اپنے اجلاس کے اختتام
اگست