?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پاکستان میں پہلی مرتبہ قومی سطح پر ای اسپورٹس کا ایونٹ منعقد ہونے پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ فری فائر پاکستان میں ہونے والا پہلا ای اسپورٹس ٹورنامنٹ ہے۔اب ہمارے بچے ای اسپورٹس میں حصہ لے سکیں گے۔
ای گیمنگ کی لانچنگ اور مقابلوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی بار قومی سطح پر ای اسپورٹس کا ایونٹ منعقد ہونے پر خوشی ہے، وزارت اطلاعات نے گیرینا کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، گیرینا بیگو کے تعاون سے فری فائر پاکستان میں پہلی بار قومی ٹورنامنٹ منعقد کر رہی ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فری فائر پاکستان میں ہونے والا پہلا ای اسپورٹس ٹورنامنٹ ہے، پاکستان میں567 ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس گیم میں ایک کروڑ روپے کے انعامات ہیں، کھیلوں میں زیادہ دلچسپی رکھنے والے بچوں کے پاس موقع ہے، بچے 12 سال کی عمر میں کروڑ پتی بن سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمارے بچے ای اسپورٹس میں حصہ لے سکیں گے، جیتنے والی ٹیم عالمی سطح پر ہونے والے مقابلے میں حصہ لے سکے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ ای اسپورٹس کی طرف ہم نے بڑا قدم اٹھایا ہے کیونکہ ویڈیو گیمز کی مجموعی مارکیٹ 200 ارب ڈالر کی حد عبور کر چکی ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی غزہ کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں؟صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 30 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت غزہ کی
مارچ
سال نو پر ہلڑ بازی سے متعلق پنجاب حکومت نے حکم نامہ جاری کردیا
?️ 29 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) سال نو پر ہلڑ بازی کرنے والے شہری ہوشیار رہیں
دسمبر
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی عالمی برادری سے اپیل
?️ 30 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری پر
اگست
ایران کے سیاحتی شہروں کا مختصر تعارف
?️ 9 ستمبر 2021سچ خبریں:ایران کے اہم ترین سیاحتی شہروں کا تعارف،ہر کوئی ایک خاص
ستمبر
سعودی عرب میں پھانسیوں کی تعداد دوگنی
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا کہ 2022 کے پہلے چھ
اگست
ہر فلسطینی جنگجو ایک نیا سنوار ہے: اسرائیل
?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اس حوالے سے اپنی ایک
مارچ
یوکرین کی جنگ اور اسرائیلی جرائم
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں: ایک رپورٹ میں انٹرسیپٹ ویب سائٹ نے یوکرین کی جنگ
اگست
امریکہ کی موجودگی سے عراق کو کیا نقصان ہے؟
?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے اس ملک سے امریکی
فروری