گورنر سندھ کی ایرانی، قطری اور بحرین کے سفراء سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

کامران ٹیسوری ایران

?️

کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایرانی، قطری اور بحرین کے سفراء سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

گورنر سندھ کی ایرانی سفارتخانے آمد ہوئی، ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم اور سفارتی عملے سے اظہارِ تعزیت کیا، آیت اللہ علی خامنہ ای اور دیگر اعلیٰ ایرانی رہنماؤں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں برادر ملک ایران کے ساتھ کھڑا ہے، گورنر سندھ نے ایرانی سفارتخانے میں تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری قطری سفارتخانے بھی گئے اور قطری سفیرعلی مبارک علی عیسی الخاطر سے ملاقات کی۔ کامران ٹیسوری نے قطر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام آپ کے ساتھ ہے، گورنر سندھ نے امتِ مسلمہ کے اتحاد سے مسائل کے حل نکالنے پر زور دیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی بحرین کے سفارتخانہ آمد ہوئی، انہوں نے سفیرمحمد ابراہیم محمد عبدالقادر سے ملاقات کی۔ کامران ٹیسوری نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا اور کہا کہ پاکستان تمام امتِ مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کا خواہاں ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ کے سلسلے میں سعودی وزیر خارجہ کا موقف کیا ہے؟

?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اس بات پر

شہید رہبر کی تشییع جنازہ کے موقع پر ناروے میں سامراج مخالف اجتماع

?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں:ایران کے شہید رہبر کی الوداعی تقریب کے ساتھ ہی ناروے

پاکستان اور چین سی پیک کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم

?️ 6 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے پاکستان اور

خارجہ پالیسی کی کامیابی شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے سر ہے۔ طلال چوہدری

?️ 23 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا

میں تل ابیب کی سرحدوں کو محفوظ سپرد کررہا ہوں: بینیٹ

?️ 24 جون 2022سچ خبریں:     اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اعتراف

لبنان میں 24 گھنٹوں میں 50 سے زائد شہید اور زخمی

?️ 28 اپریل 2026 سچ خبریں:ذرائع ابلاغ کے مطابق، صیہونی جارحیت لبنان میں جاری ہے

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں ہاتھا پائی

?️ 23 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن

ٹرمپ ایران کی کون سی شرائط ماننے کے لیے تیار نہیں؟

?️ 11 مئی 2026سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات میں ایران کی شرائط،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے