بشار اسد شامی عوام کے لیئے ہیرو کیوں ہیں جانیئے اس رپورٹ میں

بشار اسد شامی عوام کے لیئے ہیرو کیوں ہیں جانیئے اس رپورٹ میں

?️

دمشق (سچ خبریں) شام کے صدارتی انتخابات میں بشار اسد نے 95.1 فیصد ووٹ حاصل کرکے شاندار جیت حاصل کی لیکن آخر کیا وجہ ہے کہ شام کے موجودہ بحران میں ہونے والے انتخابات میں بھی لوگوں نے اتنی زیادہ شرکت کی، اس لیئے کہ اس الیکشن میں 78 یا 80 فیصد لوگوں نے شرکت کی جو ایک تاریخی شرکت تھی۔

یہاں ممکن ہیکہ کسی کے ذہن میں یہ سوال آئے کہ شامی عوام اس سطح پر انتخابات میں کیوں حصہ لے رہے ہیں؟ تو اس کے جواب میں تین اہم اسباب ذکر کیئے جاسکتے ہیں۔

پچھلے 40 اور 50 سالوں میں شام میں ہمیشہ ہی سیکیورٹی خطرات موجود رہے ہیں، ایک زمانے میں صہیونی حکومت شام کے لیئے شدید خطرہ تھی اور پھر اس کے بعد دہشت گرد گروہ شام کے لیئے ایک بہت بڑا خطرہ بن گئے جو مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے اور ابھی بھی باقی ہیں، شامی عوام کو ابھی بھی صہیونی حکومت اور دہشت گرد گروہوں سے شدید خطرات لاحق ہیں۔

دوسری جانب شامی عوام کو ترکی سے بھی بہت بڑا خطرہ ہے، شام کے کچھ حصوں میں اب بھی امریکی اور ترکی فوج موجود ہے، یعنی شام کے اندر دونوں بیرونی ممالک کی غیر قانونی فوجییں موجود ہیں، اسی وجہ سے شامی عوام کو یہ احساس ہوا کہ ملک میں امن و سکون کی ضرورت ہے جو صرف ایک طاقتور حکومت ہی فراہم کرسکتی ہے لہٰذا اتنی زیادہ تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

دوسری اہم وجہ شامی عوام کے درمیان بشار اسد کی شاندار مقبولیت ہے، شام کے اندر ایک علامتی کنبہ پایا جاتا ہے، بشار اسد کا خاندان شامی عوام کے لیئے عزت، شرف اور طاقت کی علامت ہے، اور یہ مسئلہ 1964 ء سے لے کر 2000 ء تک موجود رہا ہے، جب حافظ الاسد کا انتقال ہوگیا اور پھر ان کا بیٹا بشار الاسد اقتدار میں آیا، لہٰذا اسد خاندان کی مقبولیت بھی شامی عوام کی جانب سے انتخابات میں زیادہ شرکت کی ایک وجہ ہے۔

شامی معاشرے میں پارٹی کا ایک بہت گہرا اثر ہے، یعنی شامی بعث پارٹی شامی معاشرے کا صرف حصہ نہیں ہے، بلکہ یہ پارٹی پورے شام میں پھیلی ہوئی ہے، یعنی جب سے یہ پارٹی وجود میں آئی ہے لوگوں نے اسی پارٹی کے زیر سایہ سیاسی اور دوسری زندگی گزاری ہے اور اسی پارٹی کے زیر سایہ تربیت حاصل کی ہے، اور یہ بات واضح ہیکہ کسی بھی پارٹی ممبر کا الیکشن میں حصہ لینا اس کی کم سے کم ذمہ داریوں میں سے ایک ذمہ داری ہوتی ہے، یعنی کسی بھی پارٹی کے ممبر کے لیئے کم سے کم پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینا ایک فطری بات ہوتی ہے۔

شامی عوام اپنے ملک کی آزادی، امن و امان اور پورے ملک کی خودمختاری کو پسند کرتے ہیں اور انہوں نے اس بات کا تجربہ بھی کیا ہے کہ غیر ملکی حمایت کے ساتھ پیدا ہونی والی مذہبی یا دیگر جماعتوں نے لوگوں کے ساتھ کیسا کھلواڑ کیا ہے، شامی عوام نے دہشت گرد تنظیم داعش کا بھی تجربہ کیا ہے اور یہ ایک نہایت تلخ تجربہ تھا، لہذا جو بھی داعش کے خلاف کھڑا ہوتا ہے شامی عوام کے لیئے وہ بہت ہی محترم اور قابل اعتبار ہے، ان تمام مشکلات کے بعد شامی عوام کے لیئے یہ ثابت ہوچکا ہیکہ اگر بشار اس نہ ہو تو شام میں نہ ہی امن و امان ہوگا اور نہ ہی شام کی سرزمین باقی رہے گی اسی لیئے ان کی نظر میں بشار اسد ایک ہیرو ہے جسے مسلسل چوتھی بار شاندار ووٹوں سے کامیاب کرکے یہ ثابت کردیا کہ اگر بشار اسد ہے تو شام بھی ہے اور اگر بشار اسد نہ ہو تو شام کا وجود ہی کتم ہوجائے گا، یہی اسباب تھے جن کی وجہ سے شامی عوام نے اتنی زیادہ بھاری اکثریت میں انتخابات میں شرکت کرکے اپنے ملک اور وطن کا دفاع کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کی صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی شرط

?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی فوج کے ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار نے مسئلہ فلسطین

مسئلۂ فلسطین کے بارے میں چین کا اظہار خیال

?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: چینی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ بیجنگ مسئلہ فلسطین

چین کا امریکہ کو ایک اور دھچکا دینے کے اعلان

?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: چین کے ایک سینیئر انٹیلی جنس عہدیدار نے پیر کو

ترکیہ میں اوجالان کے ساتھ مذاکرات کا مواد خفیہ کیوں ہے؟

?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: استانبول کے سابق میئر اکرم امام اوغلو کی گرفتاری اور

بعض خواتین پیسے اور شہرت دیکھ کر مردوں سے پیار کرتی ہیں، شہروز سبزواری

?️ 13 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’بے بی لیشس‘ میں

افغانستان میں طالبان کا بڑا اقدام، مرکزی بینک کا گورنر تبدیل کردیا

?️ 24 اگست 2021طالبان (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے

 یہ تل ابیب ہے یا غزہ؟

?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:ایران کی جانب سے صہیونی جرائم کے جواب میں شروع

صہیونی عدالت نے آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ جانے کی اجازت دی

?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:    صہیونی اخبارمعارف نے لکھا ہے کہ یہ عدالتی فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے