پاکستان میں پہلی بار ای اسپورٹس کا ایونٹ منعقد ہونے پرفوادچوہدری کا خوشی کا اظہار

قندیل بلوچ کیس میں ملزم کی رہائی پر فواد چوہدری کا رد عمل

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے  پاکستان میں پہلی مرتبہ قومی سطح پر  ای اسپورٹس کا ایونٹ منعقد ہونے پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ فری فائر پاکستان میں ہونے والا پہلا ای اسپورٹس ٹورنامنٹ ہے۔اب ہمارے بچے ای اسپورٹس میں حصہ لے سکیں گے۔

ای گیمنگ کی لانچنگ اور مقابلوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی بار قومی سطح پر ای اسپورٹس کا ایونٹ منعقد ہونے پر خوشی ہے، وزارت اطلاعات نے گیرینا کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، گیرینا بیگو کے تعاون سے فری فائر پاکستان میں پہلی بار قومی ٹورنامنٹ منعقد کر رہی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فری فائر پاکستان میں ہونے والا پہلا ای اسپورٹس ٹورنامنٹ ہے، پاکستان میں567 ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس گیم میں ایک کروڑ روپے کے انعامات ہیں، کھیلوں میں زیادہ دلچسپی رکھنے والے بچوں کے پاس موقع ہے، بچے 12 سال کی عمر میں کروڑ پتی بن سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمارے بچے ای اسپورٹس میں حصہ لے سکیں گے، جیتنے والی ٹیم عالمی سطح پر ہونے والے مقابلے میں حصہ لے سکے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ ای اسپورٹس کی طرف ہم نے بڑا قدم اٹھایا ہے کیونکہ ویڈیو گیمز کی مجموعی مارکیٹ 200 ارب ڈالر کی حد عبور کر چکی ہے۔

مشہور خبریں۔

فواد خان، ہانیہ عامر اور دیگر شوبز شخصیات کا پہلگام واقعے پر اظہار افسوس

?️ 24 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر22

یوکرین جنگ ​​میں اب تک 38 بلین ڈالر کی امریکی امداد

?️ 1 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین روس جنگ

پیرس میں فرانسیسی عوام کا صہیونں کے خلالف مظاہرہ

?️ 20 اپریل 2026 سچ خبریں:ان مظاہروں میں احتجاج کرنے والوں نے صیونیستی حکومت کی

اسرائیلی اسلحہ سازی کے انجینئرز کے تربیتی مراکز کو شدید نقصان

?️ 26 جون 2025سچ خبریں: 12 روزہ ایران-اسرائیل جنگ کے خاتمے اور ایران کے مقبوضہ

پی ٹی آئی کے جلسوں کو حکومت خود کامیاب بناتی ہے، شاہد خاقان عباسی

?️ 29 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد

ٹرمپ کی نائجیریا کو دھمکی  مسیحیوں کے تحفظ کے بہانے فوجی کارروائی کا امکان

?️ 4 نومبر 2025ٹرمپ کی نائجیریا کو دھمکی  مسیحیوں کے تحفظ کے بہانے فوجی کارروائی

آج ہی توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ چیلنج کریں گے: اسد عمر

?️ 21 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو

تہران کے استغاثہ کی جانب سے رضا پہلوی کے خلاف فرد جرم عائد

?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں:تہران کے استغاثہ نے اعلان کیا ہے کہ رضا پہلوی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے