پاکستان دل و جان سے ایران کے ساتھ، معاملہ سلجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اسحاق ڈار

اسحاق ڈار

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان دل و جان سے ایران کے ساتھ کھڑا ہے، ملک کے اندر اس معاملے کو غلط رنگ دینا ٹھیک نہیں، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 28 فروری کو پاکستان نے اس صورتحال پر پہلا ری ایکشن دیا، پھر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی خبر آگئی، وزیر اعظم شہباز شریف نے اس افسوسناک خبر پر بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب جون میں حملہ ہوا تھا ایران پر ہم نے تب بھی معاملات سلجھانے کی کوشش کی تھی، ایران پر حالیہ حملے کے بعد پاکستان نے بیک ڈور میں رہ کر معاملہ سلجھانے کی کوشش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دل و جان سے ایران کے ساتھ کھڑا ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بہت متحرک اور مثبت کردار ادا کیا، ملک کے اندر اس معاملے کو غلط رنگ دینا ٹھیک نہیں، پاکستان کی کوششوں کے بارے میں ایران بخوبی جانتا ہے، مذاکرات میں مثبت پیشرفت کے باوجود ایران پر حملہ کیا گیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہ بنانے پر متفق ہوگیا تھا، آیت اللہ خامنہ ای کا قتل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ تین دنوں میں کئی ممالک سے پاکستان رابطہ کر چکا ہے، کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طریقے ڈپلومیسی کو مذاکرات پر لایا جائے، ڈائیلاگ کے ذریعے افہام و تفہیم کا معاملہ نکل آئے گا۔

مشہور خبریں۔

شمالی کوریا نے ایک بار پھر نئے ہتھیاروں کی نقاب کشائی کی

?️ 27 جون 2024سچ خبریں: دونوں کوریا کے درمیان تناؤ بڑھتے ہی شمالی کوریا کی

صیہونی میڈیا: امریکہ اور صیہونی حکومت کے درمیان خصوصی تعلقات خطرے میں

?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا کے ایک صیہونی تجزیہ نگار نے خبردار کیا

ایران کے خلاف جنگ امریکی بالادستی کے تابوت میں آخری کیل: مڈل ایسٹ مانیٹر

?️ 19 مئی 2026سچ خبریں:مڈل ایسٹ مانیٹر کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف

اسماعیل ہنیہ کا قتل ایران کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی

?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ ولید بن عبدالکریم الخریجی

کسی کے لئے آئین اور قانون کو نظر انداز نہیں کرسکتے،الیکشن کمیشن

?️ 5 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} الیکشن کمیشن میں بروز جمعہ 5 مارچ کو

مغربی کنارے کے خلاف صہیونی حملوں میں شدت

?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں:   فلسطینی استقامت کاروں نے ہفتے کی صبح نابلس شہر کے

اسرائیل خطرے میں ہے:نفتالی بینیٹ

?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت میں سیاسی بحران کے بعد نفتالی بینیٹ نے اعتراف

وزیراعظم کے دورۂ چین سے قبل سی پیک کے تین اہم منصوبوں کی منظوری

?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ چین سے قبل کئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے