🗓️
کراچی (سچ خبریں) کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس سال عید الفطر پر رشتے داروں کو اپنے گھر آنے سے روکیں اور انہیں اپنے گھر کی دعوت نہ دیں اگر احتیاط نہیں کریں گے تو عید کے بعد صورتحال خراب ہو جائے گی۔
ترجمان کے مطابق وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کراچی میں کورونا وائرس کی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام سے یہ اپیل کی ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ کا اس ضمن میں مزید کہنا ہے کہ اگر احتیاط نہیں کریں گے تو عید الفطر کے بعد صورتِ حال خراب ہو جائے گی۔
مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا ہے کہ گزشتہ سال عید الفطر پر عوام کے میل جول کے باعث کورونا وائرس کے 30 فیصد کیسز بڑھ گئے تھے۔ دوسری جانب وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں قائم کیئے گئے کورونا وائرس کے ویکسینیشن سینٹر کو عید کے دوران کھلا رکھنے کی ہدایت کر دی۔
ترجمان کے مطابق وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کراچی میں کورونا وائرس کی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ عید کے بعد حیدر آباد، میر پور خاص اور دیگر اضلاع میں ویکسینیشن سینٹرز قائم ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں جہاں بھی ویکسینیشن یونٹس قائم ہیں اُنہیں عید پر کھلا رکھیں۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ سال عید پر عوام کے میل جول سے 30 فیصد کیسز بڑھ گئے تھے۔
مشہور خبریں۔
حکومت پنجاب کا 6 ڈویژن میں جمعے، ہفتے کو تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ
🗓️ 23 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے صوبے میں
نومبر
چور کی داڑھی میں تنکا
🗓️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: روس میں ہونے والی ویگنر گروپ کی ناکام بغاوت کے
جولائی
عراق نے اردن سے اپنا سفیر واپس بلایا
🗓️ 21 اگست 2022سچ خبریں: عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے اعلان
اگست
غزہ کے خلاف جنگی جرائم میں صیہونیوں کا ساتھ کون کون دیتا ہے؟
🗓️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے قیام کی قرارداد بدھ کو
دسمبر
سعودی سفارت خانے کے انچارج کا آئندہ ہفتے دمشق کا دورہ
🗓️ 1 فروری 2024سچ خبریں:شام کے ایک میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ سعودی سفارت
فروری
صہیونیوں کا بیروت میں المیادین نیوز چینل کے دفتر پر حملہ
🗓️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں:المیادین نیوز چینل نے اسرائیلی حملے کے بعد بیروت میں اپنے
اکتوبر
چین اور امریکہ کے درمیان جنگ کا کتنا امکان ہے؟
🗓️ 16 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ اور چین کے درمیان ان دنوں کشیدگی میں شدت نے
اگست
افغانستان میں قحط کو فروغ نہیں دینا چاہیے، حنا ربانی کھر
🗓️ 30 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے طالبان
جون