?️
سچ خبریں: بالی وڈ کی خوبرو اور ورسٹائل اداکارہ دیا مرزا نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری اور ظلم کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دیا مرزا نے انسٹاگرام پر خصوصی طور پر غزہ کے بچوں کے لیے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا ‘بچوں کے اس قتل عام کو کسی صورت درست نہیں قرار دیا جاسکتا، انسانیت کے لیے فوری طور پر جنگ بندی کرنی چاہیے، بچوں کی موت انصاف کا قتل عام ہے’۔
اداکارہ نے کہا ‘ہمارے بچے قیمتی ہیں، ہر ایک بچہ، چاہے ان کا تعلق کسی بھی ملک یا علاقے سے ہو، بچے معصوم، مہربان، محبت کرنے والے اور سکون دینے والے ہوتے ہیں، ان میں ایسی خوبیاں پائی جاتی ہیں جن کو اپنانا ہم میں سے ہر ایک پر فرض ہونا چاہیے’۔
بھارتی اداکارہ نے مزید لکھا کہ ہمیں بچوں سے متعلق سوچنا چاہیے جو بغیر کسی جرم کے ہولناک جنگوں کا شکار ہوگئے اور وہ بے بس ہیں۔
دیا مرزا نے کہا کہ بطور ماں اور ایک انسان وہ سمجھتی ہیں کہ اس ہولناک جنگ کو رکنا چاہیے اور انسانیت کو بچانے کے لیے جنگ بندی ہونی چاہیے۔
اداکارہ نے کہا یاد رکھیں کہ بچے سب سے زیادہ پرامن دنیا کے مستحق ہیں، اپنے بچوں کی خاطر، انسانیت کے لیے ابھی جنگ بندی کریں!
واضح رہےکہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 14 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 5500 بچے اور متعدد خواتین بھی شامل ہیں جب کہ 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہر زخمی ہیں۔


مشہور خبریں۔
کسی بھی مزاحمتی محاذ کو تنہا نہیں ہونے دیں گے:یمن
?️ 9 جون 2026سچ خبریں:یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صنعاء لبنان اور فلسطین
جون
’یہاں صرف ناانصافی ہوتی ہے، اب اس عدالت میں نہیں آؤں گی‘، بشریٰ بی بی
?️ 4 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی
نومبر
یوکرین کی حکومت دنیا کی کرپٹ ترین حکومتوں میں سے ایک ہے:بل گیٹس
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:مائیکرو سافٹ کے بانی اور امریکی ارب پتی بل گیٹس نے
جنوری
نیتن یاہو کی موجودگی کے خلاف صیہونیوں/امریکیوں کے مظاہروں کے لیے عالمی نفرت کی گہرائی
?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی شہریوں نے اپنے ملک میں بینجمن نیتن یاہو کی
ستمبر
مریم نواز نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا
?️ 16 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت
اگست
افغانستان کی موجودہ صورتحال نیٹو کے لیے المیہ:اسٹولٹنبرگ
?️ 19 اگست 2022سچ خبریں:نیٹو کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال
اگست
اردوغان: صومالی لینڈ پر اسرائیل کا فیصلہ ناجائز ہے
?️ 31 دسمبر 2025سچ خبریں: اردوغان نے صومالیہ کے اتحاد کو ترکی کی ترجیح قرار
دسمبر
پنجاب حکومت نے فضل الرحمان کو بھی ریلیف دینے کا فیصلہ کیا
?️ 9 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق کالعدم مذہبی تنظیم پر پابندی ختم کرنے
نومبر