?️
پاکستان نے اسرائیلی وزیر اعظم کے گریٹر اسرائیل کے بیان کو مسترد کر دیا
پاکستان نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے حالیہ بیان، جس میں انہوں نے نام نہاد ’’اسرائیل بزرگ‘‘ کے قیام اور غزہ کے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا تصور پیش کیا، کو شدید الفاظ میں مسترد اور مذمت کی ہے۔
وزارتِ خارجہ پاکستان نے جمعہ کے روز جاری بیان میں کہا کہ یہ بیانات اشتعال انگیز، غیر قانونی اور اقوام متحدہ کے چارٹر و قراردادوں کے منافی ہیں۔ دفترِ خارجہ کے مطابق ایسے دعوے دراصل ایک قابض ریاست کی نیت ظاہر کرتے ہیں جو غیر قانونی قبضے کو مستقل بنانے اور عالمی امن کی کوششوں کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے۔
ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری اور عملی اقدامات کرے تاکہ خطے میں مزید عدم استحکام کو روکا جا سکے اور فلسطینی عوام پر جاری مظالم اور انسانی المیوں کا خاتمہ ہو۔
بیان میں واضح کیا گیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے جائز اور قانونی حقوق، بشمول حقِ خود ارادیت اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام، جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو، کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو نے ایک اسرائیلی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا تھا کہ وہ گریٹر اسرائیل کے خواب سے جڑے ایک تاریخی و روحانی مشن پر ہیں۔ ان متنازعہ بیانات پر خطے کے ممالک اور مسلم دنیا نے سخت ردعمل دیا ہے اور انہیں کھلے عام مسترد کر دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
مخالفین کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں، بہتر ہے صلح صفائی ہو۔ بیرسٹر گوہر
?️ 21 جنوری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ
جنوری
امید ہے عمران ریاض آئندہ چند روز میں بازیاب ہوجائیں گے، وکیل
?️ 27 جون 2023 لاہور: (سچ خبریں) لاپتا اینکر پرسن عمران ریاض کی بازیابی کے
جون
کرائے کے انقلابیوں نے روز ایک نیا بیانیہ بیچنا ہوتا ہے۔ عظمی بخاری
?️ 16 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
جولائی
عمران خان کے خلاف نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر
?️ 14 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ بیٹی کو کاغذات
دسمبر
یوکرین بحران میں مغربی ممالک کی حقیقت عیاں کر دی:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب سے رہبر آیت اللہ
مارچ
برطانیہ نے فلسطین میں یہودیوں کو بسانے کی ذمہ داری کیسے قبول کی؟
?️ 23 نومبر 2025 برطانیہ نے فلسطین میں یہودیوں کو بسانے کی ذمہ داری کیسے
نومبر
ایران کا برطانوی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کا اعلان
?️ 1 نومبر 2026سچ خبریں:ایران کی وزارت خارجہ نے برطانیہ کی رائل نیوی اور رائل
نومبر
بغداد میں امریکی صحافی اغوا
?️ 1 اپریل 2026سچ خبریں:عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک امریکی صحافی کے اغوا کے
اپریل