ایران کا برطانوی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کا اعلان

دہشت گرد تنظیمیں

?️

سچ خبریں:ایران کی وزارت خارجہ نے برطانیہ کی رائل نیوی اور رائل ایئر فورس کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔

تہران کے مطابق یہ اقدام امریکی حکومت کی جانب سے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے کے جواب میں باہمی اقدام کے اصول کے تحت کیا گیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں برطانوی حکومت کی ایران مخالف پالیسیوں اور اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین، بالخصوص قومی خودمختاری کے احترام اور دیگر ممالک کے خلاف غیر قانونی اقدامات سے گریز کے اصولوں کے منافی ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق، ایران اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ اس سلسلے میں ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی منظوری کا حوالہ دیتے ہوئے برطانیہ کے خلاف دو اہم اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم نومبر 2026) سے برطانوی خفیہ ادارے ایم آئی سکس (MI6) کو ایران کے قانون برائے جاسوسی اور اسرائیل سمیت دشمن ممالک کے ساتھ تعاون کی سزا میں اضافے کے تحت ایک دشمن گروہ قرار دیا جائے گا۔ اس قانون کی متعلقہ دفعات کا اطلاق برطانوی خفیہ ادارے پر ہوگا۔

برطانوی بحریہ اور فضائیہ کے خلاف جوابی اقدام

ایرانی وزارت خارجہ نے مزید اعلان کیا کہ برطانیہ کی رائل نیوی اور رائل ایئر فورس کو امریکہ کی جانب سے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف منظور کیے گئے ایرانی قانون کے تحت دہشت گرد تنظیمیں تسلیم کیا جائے گا۔

ایرانی بیان میں برطانیہ پر گزشتہ ایک سال کے دوران ایران کے خلاف معاندانہ اقدامات کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ تہران کے مطابق، برطانیہ نے اپنے زیر اختیار علاقوں میں موجود فوجی اڈوں اور عسکری و رسدی سہولتوں کی فراہمی کے ذریعے ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی جنگ میں تعاون کیا۔

بیان میں 13 جولائی 2026 کو برطانوی حکومت کی جانب سے پاسداران انقلاب کو اسٹیٹ تھریٹس ایکٹ 2026 کے تحت شامل کرنے کے فیصلے کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قانون اور باہمی اقدام کے اصول کے مطابق کیے گئے ہیں اور ان کے ممکنہ نتائج کی ذمہ داری برطانوی حکومت پر عائد ہوگی۔

مشہور خبریں۔

اقوام متحدہ: غزہ اپنی بدترین تباہ کن صورتحال کا سامنا کر رہا ہے

?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اقوام

یحیی سنوار کے پوسٹ مارٹم سے کیا معلوم ہوا؟:صیہونی میڈیا کی رپورٹ

?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:تل ابیب نے حماس پر انسانی امداد ضبط کرنے کا الزام

طالبان نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے:اقوام متحدہ کی ہائی کمیشنر

?️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمیشنر نے کہا ہے

صیہونی انجینئرنگ فورس فلسطینی مجاہدین کے آہنی پنجوں میں گرفتار

?️ 18 مئی 2024سچ خبریں: مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق القسام بٹالینز نے

اسحق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے رابطہ، غزہ سمیت حالیہ علاقائی پیشرفت کا جائزہ

?️ 22 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ

رشاتودی کی سرگرمیوں پر پابندی روس میں بی بی سی پر پابندی کا سبببن سکتی ہے:لز ٹیریس

?️ 1 مارچ 2022سچ خبریں:   یوکرین پر روسی حملے کے بعد برطانوی وزیر خارجہ لز

ایران کے خلاف جنگ کے اثرات؛ وسطی ایشیا میں خلیج فارس کے ممالک کی سرمایہ کاری کا مبهم مستقبل

?️ 10 مئی 2026سچ خبریں: صیہونی حملے اور آبنائے ہرمز میں خلل نے خلیج فارس

سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونلز سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

?️ 30 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے