?️
سچ خبریں:صیہونی فوج نے شام کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے زیتون کے کاشتکاروں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کر دیا، جبکہ دھویں والے دستی بم پھینکنے سے زرعی اراضی میں آگ لگ گئی۔
خبر رساں ادارے اناطولی کے مطابق، صیہونی فوج نے بدھ کے روز ایک بار پھر شام کے جنوب مغربی صوبے قنیطرہ کے مختلف علاقوں میں دھاوا بولا۔ اس دوران زیتون کے کاشتکاروں کو ان کی زمینوں سے نکال کر انہیں کام جاری رکھنے سے روک دیا گیا۔
شام کے ٹیلی ویژن چینل الاخباریہ کے مطابق، صیہونی فوجی گشتی دستہ جنوبی قنیطرہ میں شہر الرافد کے مغرب میں واقع ایک علاقے میں داخل ہوا۔ فوجیوں نے زیتون کے کاشتکاروں کی تلاشی لینے کے بعد انہیں کھیتوں سے باہر نکال دیا۔
اسی طرح صیہونی فوج نے شمالی قنیطرہ میں گاؤں ترنجہ کے قریب زرعی زمینوں پر دھویں والے دستی بم پھینکے، جس کے نتیجے میں ان اراضی میں آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم، نقصانات کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔
یہ کارروائیاں ایسے وقت میں کی گئی ہیں جب صیہونی فوج نے منگل کے روز بھی شمالی قنیطرہ میں شہر جبا الخشب کے داخلی راستے پر چیک پوسٹ قائم کرکے وہاں سے گزرنے والے افراد کی تلاشی لی تھی۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے شائع کردہ قنیطرہ کے محکمہ اطلاعات کے اعداد و شمار کے مطابق، صیہونی فوج نے اکتوبر کے مہینے میں صوبے کے اندر ۱۲۵ مرتبہ دھاوے بولے اور ۵۵ مقامات پر چیک پوسٹیں قائم کیں۔
اس کے علاوہ گاؤں سعیدہ الحانوت اور مزرعہ حانوت کے مغرب میں زیتون کے تقریباً ۳۰۰ درخت بھی کاٹ دیے گئے۔
دسمبر ۲۰۲۴ میں سابقہ حکومت کے خاتمے کے بعد سے صہیونی حکومت نے شام اور مقبوضہ جولان کے درمیان واقع بفر زون میں اپنی فوجی موجودگی بڑھا دی ہے اور جنوبی شام کے مختلف علاقوں میں متعدد مرتبہ کارروائیاں کی ہیں۔
دمشق ان اقدامات کو اپنی خودمختاری اور ۱۹۷۴ کے فوجی علیحدگی کے معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتا ہے۔


مشہور خبریں۔
حماس اور امریکہ کے درمیان خفیہ رابطہ کار کون ہے؟
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: امریکی خبری ویب سائٹ "اےکسِیوس” نے ایک رپورٹ کے مطابق
مئی
پنجاب میں گندم کی قلت نہیں ہے، سیلاب کے نام پر آٹے کی قیمت نہیں بڑھنے دیں گے‘ عظمیٰ بخاری
?️ 9 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ
ستمبر
افغانستان میں داعش کی موجودگی کے خدشات
?️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:امریکی دعوؤں کے باوجود ، کچھ سینئر روسی عہدیداروں نے افغانستان
جنوری
عدالت پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ فیصلہ نہیں کر رہی، یکطرفہ فیصلہ کیسے دے سکتے ہیں؟چیف جسٹس
?️ 6 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں عدالت
اپریل
اردگان نے اسرائیلی جبر کے خلاف اسپین کے موقف کو سراہا
?️ 14 جون 2024سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے میڈرڈ میں ترک ہسپانوی اقتصادی
جون
سارا نیتن یاہو صیہونی حکومت کے بدعنوانی کے مقدمات کا مرکز
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم کی اہلیہ سارا نیتن یاہو
دسمبر
ایران کے خلاف جنگ بے نتیجہ اور غیر قانونی ہے: امریکی سینیٹر
?️ 26 اگست 2026سچ خبریں:امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر کرس وان ہولن نے ایران کے خلاف جنگ
اگست
ٹرمپ نے ڈیموکریٹ امیدوار کو جعلی اور فاسد قرار دیا
?️ 25 اکتوبر 2025ٹرمپ نے ڈیموکریٹ امیدوار کو جعلی اور فاسد قرار دیا امریکی صدر
اکتوبر