🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ’انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بدستور جاری‘ رہنے کے درمیان جنیوا میں 17-18 اکتوبر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی میں پاکستان کے حوالے سے دوسرا جائزہ لیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رائٹس آرگنائزیشن نے ایک بیان میں کہا کہ یہ جائزہ شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کے تحت آتا ہے، پاکستان اس کا ایک فریق ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا بابو رام پنت کا کہنا تھا کہ پاکستان کا جائزہ ایسے اہم وقت پر ہو رہا ہے، جب ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’توہین مذہب سے متعلق پولیس کی جانب سے ماورائے عدالت قتل، پُرامن مظاہرین پر کریک ڈاؤن، پُرامن اسمبلی اور پبلک آرڈر ایکٹ 2024 کا نفاذ، اپوزیشن رہنماؤں اور کارکنان کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں، پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی اور ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر انسانی حقوق کے کارکنان کو ہراساں کرنے جیسے واقعات گزشتہ مہینوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ یہ جائزہ پاکستانی حکومت کے لیے ایک موقع پیش کرتا ہے کہ وہ ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لے اور اس میں اٹھائے گئے انسانی حقوق کے خدشات کو دور کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات پر عمل درآمد کرے۔
ایمنسٹی نے 8 اکتوبر کو حکام سے پی ٹی ایم پر پابندی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا، اسے ملک میں آزادی اور پرامن اجتماع کے حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔
10 اکتوبر کو وفاقی حکومت نے اصولی طور پر کچھ شرائط کے ساتھ پابندی ہٹانے پر اتفاق کیا۔
مشہور خبریں۔
دمشق کے ساتھ تعاون کی آنکارا کی خواہش کا اظہار
🗓️ 21 اپریل 2022سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے ایک نیوز
اپریل
اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت
🗓️ 13 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران
مئی
نیب کا صرف ایک حل ہے کہ اسے بند کرکے اس کے اہلکاروں کا احتساب کیا جائے:شاہد خاقان عباسی
🗓️ 12 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم
اپریل
اسرائیلی فوجی امور کے ماہر نے صہیونی حکومت کی شکست کے بارے میں سنسنی خیز انکشاف کردیا
🗓️ 18 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی فوجی امور کے ماہر نے فلسطینیوں کے
جون
مغربی کنارے میں ایک سکول کے طلباء پر صیہونی حملہ
🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: آج بدھ کو اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے
اکتوبر
کیا پاکستان کو افغانستان میں آپریشن کا حق ہے؟
🗓️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: افغانستان کی سرزمین پر پاکستانی فوج کے حملوں اور اس
جنوری
غزہ کی پیش رفت پر بن سلمان کا تازہ ترین موقف
🗓️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری
اکتوبر
عقبہ بندرگاہ میں اردن کی حکومت اور عوام کے ساتھ ایران کی ہمدردی
🗓️ 28 جون 2022سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی
جون