?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ریسکیو کے پورے نظام کو اپ گریڈ کرنے کے لیے وسائل فراہم کیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سانحہ گل پلازہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ اور سندھ حکومت کو اگر کسی بھی قسم کی مدد درکار ہو تو وہ ضرور فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں لاہور کی ایک عمارت میں لگنے والی آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا۔ جس میں ریسکیو اداروں کی فوری کارروائی قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے ریسکیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔
مریم نواز نے کہا کہ عمارتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایس او پیز جاری کیے جا چکے ہیں۔ جبکہ امدادی کارروائیوں میں سیف سٹی منصوبے سے بھرپور مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ جیسے سیلاب کے دوران پنجاب حکومت نے ایک ٹیم کی طرح کام کیا۔ اسی طرح ہنگامی حالات میں بھی ادارے ہم آہنگی سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا کہ ریسکیو کے پورے نظام کو اپ گریڈ کرنے کے لیے وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ ریسکیو ادارے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس لیے فائر فائٹنگ کے تمام آلات کو فعال اور جدید بنایا جانا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
فضائی تصویر لینے کے لیے سیٹلائٹ کا بہترین متبادل
?️ 1 جنوری 2022کولاراڈو(سچ خبریں) جب بھی زمین کے وسیع رقبے کی تصاویر کی بات
جنوری
اردوغان نے ترک انتخابات کے انعقاد کے حکم نامے پر دستخط کئے
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:ترکی میں گزشتہ ماہ آنے والے تباہ کن زلزلے کے باوجود
مارچ
امریکہ کا ایران پر حملہ؛ عالمی سطح پر مذمتوں کی لہر
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:امریکہ کے ایران پر حملے کے بعد دنیا بھر میں
جون
وزیر توانائی حماد اظہر بلاول بھٹو پر جم کے برسے
?️ 18 جون 2021کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے بلاول بھٹو کے بیان
جون
ٹرمپ حکومت کا گولڈن کارڈ پروگرام شروع
?️ 11 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکی حکومت نے سرکاری طور پر ایسی گولڈن کارڈ اسکیم کا
دسمبر
بلاول بھٹو، فریال تالپور سے ارکان پارلیمنٹ، پارٹی کارکنوں کی ملاقاتیں
?️ 26 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور
مئی
سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، ’را‘ سے تعلق رکھنے والے 12 دہشتگرد گرفتار
?️ 8 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) محکہ انسداد دہشتگردی پنجاب (سی ٹی ڈی) نے پیر
دسمبر
بھارتی حملے کے ساتھ ہی ایکس کی سروس بحال، ’سندور بن گیا تندور‘ ٹاپ ٹرینڈ
?️ 7 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے پاک – بھارت کشیدگی کے
مئی