ریسکیو کے پورے نظام کو اپ گریڈ کرنے کیلئے وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ مریم نواز

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ریسکیو کے پورے نظام کو اپ گریڈ کرنے کے لیے وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سانحہ گل پلازہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ اور سندھ حکومت کو اگر کسی بھی قسم کی مدد درکار ہو تو وہ ضرور فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں لاہور کی ایک عمارت میں لگنے والی آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا۔ جس میں ریسکیو اداروں کی فوری کارروائی قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے ریسکیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔

مریم نواز نے کہا کہ عمارتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایس او پیز جاری کیے جا چکے ہیں۔ جبکہ امدادی کارروائیوں میں سیف سٹی منصوبے سے بھرپور مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ جیسے سیلاب کے دوران پنجاب حکومت نے ایک ٹیم کی طرح کام کیا۔ اسی طرح ہنگامی حالات میں بھی ادارے ہم آہنگی سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا کہ ریسکیو کے پورے نظام کو اپ گریڈ کرنے کے لیے وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ ریسکیو ادارے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس لیے فائر فائٹنگ کے تمام آلات کو فعال اور جدید بنایا جانا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کو مزید اور سخت ڈرون حملوں کے لیے تیار رہنا چاہیے؛ صیہونی نمائندے کا اعتراف

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے رکن کنیسٹ (پارلیمنٹ) اور موساد کے سابق نائب

آرمی چیف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

?️ 27 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل

ماضی میں شادی پردلہن کو ملنے والی چیزیں کیسے دکھائی جاتی تھیں؟ نادیہ افگن نے بتادیا

?️ 25 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) سوشل میڈیا اسٹار کین ڈول کی جانب سے ماضی

لیپڈ: امریکی نیتن یاہو سے نفرت کرتے ہیں

?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی حزب اختلاف کے سربراہ یائر لاپڈ نے امریکہ اور

سندھ طاس معاہدہ ہو یا کچھ اور مسائل کا حل مذاکرات میں ہے۔ بلاول بھٹو

?️ 25 جون 2025کراچی (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول

ایران کا مسئلہ حل کرنا بہت آسان ہے؛ٹرمپ کا دعویٰ 

?️ 15 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر نے نئی بیان بازی کرتے ہوئے ایران پر

’پارٹی ٹکٹ فیس‘ سیاسی جماعتوں کیلئے فنڈنگ حاصل کرنے کا بڑا ذریعہ

?️ 27 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آنے والے انتخابات مرکزی دھارے میں شامل تقریباً

حج 2026 کی رجسٹریشن کا آغاز کل سے ہوگا

?️ 26 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) عازمین حج 2026 کے لیے اہم خبر، حج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے