اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی نشان سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کر دی۔
Short Link
Copied
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی نشان سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کر دی۔
’ڈان نیوز ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں نظرثانی کی درخواست الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ معاملے پر خصوصی 2 رکنی بینچ بنا کر جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
درخواست میں پشاور ہائیکورٹ سے حکم امتناع ختم کرنے اور کیس کے لیے ڈویژنل بنچ تشکیل دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 23 نومبر کو حکم دیا تھا کہ تحریک انصاف بلے کو اپنے انتخابی نشان کے طور پر برقرار رکھنے کے لیے 20 دن کے اندر اندر پارٹی انتخابات کرائے۔
ای سی پی کے حکم کے بعد پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ عمران خان قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے اور گوہر خان ان کی جگہ چیئرمین کا الیکشن لڑیں گے، بعدازاں پی ٹی آئی نے 2 دسمبر کو انٹراپارٹی انتخابات کرائے تھے جہاں بیرسٹر گوہر خان کو عمران خان کی جگہ پی ٹی آئی کا نیا چیئرمین منتخب کیا گیا تھا۔
22 دسمبر کو ای سی پی نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔
26 دسمبرکو پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ’بلے‘ کا نشان واپس لینے کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس کامران حیات میاں خیل نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے انٹراپارٹی انتخابات سےمتعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کاسرٹیفکیٹ ویب سائٹ پرجاری کرنے کےاحکامات دیے تھے۔
سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نائب صدر نے غزہ کی پٹی میں اعلان کیا ہے کہ...
مزید پڑھیںسچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ میں صیہونی حکومت کے اہداف کی تکمیل نہ ہونے کی وجہ سے...
مزید پڑھیںسچ خبریں: غزہ کی پٹی میں اجتماعی قبروں سے سینکڑوں فلسطینی شہداء کی لاشوں کی برآمدگی نے فرانس کو صیہونی...
مزید پڑھیںسچ خبریں: امریکی وزارت خارجہ کی عربی زبان کے ترجمان نے غزہ جنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے عہدے...
مزید پڑھیں