?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وادی تیراہ میں جب برفباری ہوتی ہے تو پاک افغان سرحد سے متصل وادیوں کے مکین ہر سال نقل مکانی کرتے ہیں۔ تاہم اس عمل کو دانستہ طور پر بحران کی شکل دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے نقل مکانی کرنے والے افراد کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں۔ اور ان رقوم کا مکمل حساب خیبر پختونخوا حکومت کو دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وادی تیراہ کے عوام کی فلاح و بہبود وفاقی حکومت کی ترجیح ہے۔ اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے ساتھ کھڑی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ صوبائی حکومت اور مشران کے جرگے کے درمیان مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ 11 دسمبر کو جرگہ منعقد ہوا تھا۔ جس میں طے پایا کہ علاقے میں اسکول اور تھانے قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جرگے نے صوبائی حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے۔ اور جرگے کے بعض ارکان نے کالعدم ٹی ٹی پی سے بھی رابطہ کیا۔
خواجہ آصف نے الزام عائد کیا کہ خیبر پختونخوا حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور اداروں پر ڈال رہی ہے۔ حالانکہ صوبائی حکومت عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر رہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت اور مشران کے جرگے کے معاملات سے فوج کا کوئی تعلق نہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ وادی تیراہ کے حوالے سے آپریشن سے متعلق مفروضوں پر مبنی باتیں کی جا رہی ہیں۔ جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ جواب کے لیے تیار رہیں؛یمن کا واضح پیغام
?️ 7 مئی 2025 سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے سینئر
مئی
لاکھوں برطانوی خاندانوں کے لیے انتہائی غربت کی پیش گوئی
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ برطانیہ کساد بازاری کے دہانے
مئی
آیت اللہ خامنہ ای کے امریکی طلباء کے نام اہم خط پر بین الاقوامی ردعمل
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: آیت اللہ خامنہ ای کے امریکی طلباء کے نام اہم
جون
خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں ریاض اور اسلام آباد کے درمیان نیا دفاعی معاہدہ
?️ 20 ستمبر 2025 خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں ریاض اور اسلام آباد
ستمبر
انگلینڈ کی اگلی ملکہ کا اعلان
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:انگلینڈ کی ملکہ الزبتھ دوم نے ایک بیان میں باضابطہ طور
فروری
صیہونی فوج کا یحییٰ السنوار کو شہید کرنے کا دعوی
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے باضابطہ طور پر دعویٰ کیا ہے کہ
اکتوبر
ایرانی ڈرونز کویت میں امریکی افواج کے لیے ڈراؤنا خواب:امریکی میگزین
?️ 6 جون 2026سچ خبریں:امریکی میگزین نیشن نے اپنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں اعتراف کیا
جون
بھارت نے پانی چھوڑ دیا، راوی،چناب اور ستلج بپھر گئے، ہیڈ خانکی پر آبی بہاؤ 10 لاکھ کیوسک سے متجاوز
?️ 27 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) بھارت نے دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک کا
اگست