?️
سچ خبریں: چینی اسمارٹ موبائل فون کمپنی ’زیڈ ٹی اِی‘ نے اب تک کا سب سے سستا فولڈ ایبل فون متعارف کرادیا۔عام طور پر فولڈ ایبل فونز کی قیمت پاکستانی ڈھائی سے تین لاکھ روپے کے درمیان ہوتی ہے، تاہم بعض فونز کی قیمت ساڑھے تین لاکھ روپے تک بھی جا پہنچتی ہے۔
تاہم ’زیڈ ٹی اِی‘ نے دیگر کمپنیوں کے مقابلے انتہائی سستا فولڈ ایبل فون متعارف کرادیا، جسے جاپان میں فروخت سے قبل آن لائن خریدنے پر مزید رعایت بھی دینے کا اعلان کردیا گیا۔
کمپنی نے ’زیڈ ٹی اِی: لبیرو فلپ‘ کو متعارف کراتے ہوئے اس کی جاپان میں پری آرڈر بکنگ پر تقریبا 50 فیصد رعایت کا بھی اعلان کردیا۔
فون کو 7-6 انچ اسکرین، اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم جب کہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
’زیڈ ٹی اِی: لبیرو فلپ‘ کے بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 2 میگا پکسل کا ہے۔
اسی طرح فون کے فرنٹ پر ہول پنچ کے ساتھ 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔
فولڈ ایبل فون کو 4300 ایم اے ایچ بیٹری اور 33 واٹ کے فاسٹ چارجر سمیت فنگر پرنٹ سینسر اور دیگر سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
کمپنی نے فون کی مجموعی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار روپے رکھی ہے، تاہم مختلف ممالک میں اسے فروخت کے لیے پیش کرتے وقت اس میں مزید کمی کرنے کا امکان ہے۔
’زیڈ ٹی اِی: لبیرو فلپ‘ کو جلد ہی پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں بھی پیش کیا جائے گا اور ممکنہ طور پر پاکستان میں اس کی قیمت کم کرکے ایک لاکھ روپے تک کردی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
جولان ایک ایسی سرزمین جس کو اپنی اصل کی طرف لوٹنا چاہیے
?️ 10 فروری 2022سچ خبریں: مقبوضہ جولان کی پہاڑیاں جنوب مغربی شام کے صوبے القنیطرہ
فروری
یورپ میں غیر معمولی گرمی کی لہر، 10 ہزار سے افراد زائد ہلاک
?️ 12 جولائی 2026 سچ خبریں: سرکاری رپورٹس کے مطابق، یورپی ممالک نے جون کے آخر
جولائی
گوگل نے پہلا پکسل اسمارٹ فون متعارف کروا دیا
?️ 4 اگست 2021نیویارک (سچ خبریں) گوگل نے پہلا پکسل اسمارٹ فون متعارف کروا دیا
اگست
جھلسی ہوئی زمین کی حکمت عملی
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ تقریباً 11 ماہ
ستمبر
مریم نواز نے امریکی کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی
?️ 29 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے امریکی کمپنیوں کو صوبے میں
اکتوبر
11 ستمبر کے واقعے میں سی آئی اے کا کردار ؛امریکی پروفیسر کی زبانی
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی پروفیسر کے مطابق واشنگٹن نے خود 11 ستمبر
ستمبر
غزہ اور مغربی پٹی کے بارے میں انتہاپسند صیہونی وزیر کے خواب
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: ایک انتہاپسند صیہونی وزیر نے غزہ کی پٹی اور شمالی
جون
ہنگری میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے
?️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:ہنگری کے طلباء اور اساتذہ کے ایک گروپ نے اس ملک
نومبر