وادی تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا، معمول کی نقل مکانی ہے۔ خواجہ آصف

خواجہ آصف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وادی تیراہ میں جب برفباری ہوتی ہے تو پاک افغان سرحد سے متصل وادیوں کے مکین ہر سال نقل مکانی کرتے ہیں۔ تاہم اس عمل کو دانستہ طور پر بحران کی شکل دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے نقل مکانی کرنے والے افراد کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں۔ اور ان رقوم کا مکمل حساب خیبر پختونخوا حکومت کو دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وادی تیراہ کے عوام کی فلاح و بہبود وفاقی حکومت کی ترجیح ہے۔ اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے ساتھ کھڑی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ صوبائی حکومت اور مشران کے جرگے کے درمیان مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ 11 دسمبر کو جرگہ منعقد ہوا تھا۔ جس میں طے پایا کہ علاقے میں اسکول اور تھانے قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جرگے نے صوبائی حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے۔ اور جرگے کے بعض ارکان نے کالعدم ٹی ٹی پی سے بھی رابطہ کیا۔

خواجہ آصف نے الزام عائد کیا کہ خیبر پختونخوا حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور اداروں پر ڈال رہی ہے۔ حالانکہ صوبائی حکومت عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر رہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت اور مشران کے جرگے کے معاملات سے فوج کا کوئی تعلق نہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ وادی تیراہ کے حوالے سے آپریشن سے متعلق مفروضوں پر مبنی باتیں کی جا رہی ہیں۔ جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں۔

مشہور خبریں۔

ہیگ ٹریبونل کا فیصلہ قانون کی حکمرانی کے لیے فیصلہ کن فتح 

?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:اس ملک کی حکومت نے اس بات پر زور دیا کہ

اسرائیل کی غزہ میں مکمل شکست 

?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج کے ریزرو جنرل ڈیزائنر جیورا ایلند

شامی عازمین حج کے لیے طویل عرصے بعد خوشی کی خبر

?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: دونوں ممالک کے حکام کے معاہدوں کی وجہ سے 12

سیاسی جوڑ توڑ جاری، مخلوط حکومت کے قیام کے امکانات قوی

?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کی 2 بڑی سیاسی جماعتیں، مسلم لیگ

زیڈ ٹی ای نے اب تک کا سب سے سستا فولڈ ایبل فون پیش کردیا

?️ 23 فروری 2024سچ خبریں: چینی اسمارٹ موبائل فون کمپنی ’زیڈ ٹی اِی‘ نے اب

موساد نے ٹرمپ اور نیتن یاہو کو ایران کے ساتھ جنگ کے لیے کیسے دھوکہ دیا؟

?️ 23 مارچ 2026سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ

بنوں میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید، دوسرا زخمی

?️ 5 اکتوبر 2025بنوں: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے قریب نامعلوم حملہ

شہباز شریف 174 ووٹ لے کر پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم منتخب

?️ 11 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)مسلم لیگ (ن ) کے صدر شہباز شریف 174 ووٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے