?️
سچ خبریں:مغربی ممالک خاص طور پر اپنے آپ کو تہذیب اور رواداری کو گہوارہ کہلوانے والے فرانس میں اسلام دشمنی رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے۔
حالیہ مہینوں کے دوران فرانس میں اسلام کے خلاف متعصبانہ جذبات میں شدت آ گئی ہے جس پر وہاں کے مسلمان شہری بارہا اپنی تشویش ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی مساجد اور اسلامی مراکز کو لازمی سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں،رپورٹ کے مطابق جنوب مغربی فرانس کے علاقے ہوٹ گیرون میں مسلمانوں کے جنرل اسٹور پر نامعلوم شرپسند افراد نے حملہ کیا ہے جبکہ دوسرے واقعے میں جنوبی فرانس کے علاقے تولوز میں کچھ نامعلوم عناصر نے ایک سور کا سر اور اسکی کھال کو مسلمانوں کے ایک مرکز کے سامنے پھینک دیا۔
فرانس میں بڑھتے اسلاموفوبیا پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایران کے اسلامک کلچر اینڈ کمیونیکیشن آرگنائیزیشن کے مرکز برائے بین المذاہب گفتگو نے حال ہی میں ایک بیان جاری کر کے فرانسیسی مسلمانوں کے خلاف جاری انتہاپسندانہ اقدامات کو انسانی حقوق اور فرانس کی جمہوری اقدار کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ ایک ایسے ملک میں اسلام و مسلمان مخالف اقدامات جو اظہار رائے کی آزادی اور انسانی حقوق کے سماع خراش نعرے لگاتا ہو، قابل قبول نہیں ہے۔
فرانس میں انسانی حقوق کی کارکن ماریا دی کارنتا نے ملک میں بڑھتے اسلاموفوبیا پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں ایک منصوبہ بند طریقے سے نسل پرستی پائی جاتی ہے اور اسلاموفوبیا کو کچھ خاص قوانین وضع کر کے سماج میں فروغ دیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
وائٹ ہاؤس سے باہر کیے جانے کے خوف سے بن سلمان پریشان
?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:سعودی دربار کے ایک باخبر ذرائع نے انکشاف کیا کہ محمد
فروری
سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں میں کورونا کی تصدیق
?️ 30 اگست 2021کراچی(سچ خبریں) غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان آنے والے
اگست
امریکہ ایران پر دباؤ ڈالنا بند کرے:چین
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:چین کا کہنا ہے کہ امریکہ کو ایران کے خلاف دباؤ
اگست
نیتن یاہو مقبوضہ فلسطین میں پہلے سے کہیں زیادہ نفرت کا شکار
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: ایک ایسے وقت میں جب اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ تل
نومبر
پیلوسی کا طیارہ تائپہ کے ہوائی اڈے پہنچا
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا کہ امریکی ایوان نمائندگان
اگست
وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون میں سیاسی کشیدگی
?️ 25 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ ان دنوں اپنی سلامتی اور فوجی ڈھانچے کے اندرونی
اگست
مقبوضہ کشمیر میں روزانہ کتنی خواتین لاپتہ ہوتی ہیں؟
?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں 2019
جولائی
فلسطینی مجاہد بیٹی ایک بار پھر صیہونیوں کے ہاتھوں گرفتار
?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں: صہیونی فوج نے پیر کی صبح رام اللہ کے مغرب
نومبر