?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اسلاموفوبیا کے خلاف وزیر اعظم کی تقاریر پر مبنی ویڈیو ریلیز ہوگئی، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اسلاموفوبیا کے خلاف عمران خان کے تقریروں کے ویڈیو ریلیز کردی اور کہا کہ عمران خان کی ایک مگر مضبوط آواز سے اسلام کےخلاف پروپیگنڈادم توڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو، روسی صدر پیوٹن کے عمران خان کی آواز میں آواز ملانے پر وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نےاسلامو فوبیا کے خلاف عمران خان کے تقریروں کے ویڈیو ریلیز کردی۔وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم بنتےہی عمران خان نےاسلاموفوبیا کےخلاف آواز اٹھائی ، دنیا نے وہ منظر دیکھا جب اقوام متحدہ کا ایوان دین کے پیغام سے گونجا ، وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو آئینہ دکھایا۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کی مہم کوبےنقاب کیا اور اقوام عالم کے ضمیر کو جھنجوڑا ، اظہار رائے کی آزادی کے نام پر مسلمانوں کی دل آزاری سے دنیا کو آگاہ کیا۔انھوں نے مزید کہا عمران خان نے ہر بڑے فورم پر ناموس رسالت ﷺکا مقدمہ لڑا ، انھوں نے نفرت انگیز تقریر کےخلاف امریکا میں مفصل گفتگو کی جبکہ اقوام متحدہ ، ورلڈ اکنامک فورم، اوآئی سی کو خطوط لکھے۔
وفاقی وزیر نے بتایا عمران خان نے اردوان ، مہاتیرمحمد سمیت عالم اسلام کےرہنماؤں سے رابطےکیے ، یہاں پر لوگ کہتے رہے کہ تقریروں سے کیا ہوتا ہے ، آج دنیا میں اسلامو فوبیا کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، روسی صدر کے بعد جسٹن ٹروڈو بھی اسلاموفوبیا کے خلاف بول اٹھے۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ آج نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام عمران خان پر فخر کرتا ہے ، اسلام کو دہشت گرد کہنے کی بجائے دہشت گردی کے شکار ہونے پرگفتگو ہو رہی ہے ، آج عمران خان کی گفتگو دنیا سنتی ہے۔
انھوں نے کہا عمران خان عالم اسلام کے لیڈر کے طور پر سامنے آئے ، آج پورا ملک سوال کر رہا ہے ، اسلم کو دہشت گردی سے جوڑا گیا تو سیاسی مولوی ،نام نہاد لبرل کیوں خاموش تھے؟ 80ہزارجانیں قربان کیں لیکن الزام بھی ہم پرآتارہا،آپ کیوں خاموش تھے ؟ گستاخانہ خاکوں پرکیوں عمران خان کے علاوہ سابق تمام حکمران خاموش رہے ؟
وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ جن کی کرپشن کاپیسہ باہر ہو وہ ملک ودین کامقدمہ نہیں لڑ سکتے ، ایسے لوگ ڈو مور کا حکم بجا لاتے ہیں ، دنیاسےاقتدارمیں آنےکی درخواست کرنے والے قوموں کامقدمہ نہیں لڑسکتے۔مراد سعید نے کہا کہ سابق حکمران لاؤلشکر ، مہنگے ہوٹلوں میں قیام، خصوصی پروازوں پر توجہ دیتے تھے، ان کےہاتھ میں پرچی ماتھے پر پسینہ ہوتا تھا ،جاب اپلیکشن ہوتی تھی ، عمران خان عام فلائٹ سے جاکر ملک کاپیسہ بچا کر قوم کا مقدمہ لڑنے جاتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی ایک مگر مضبوط آواز سے اسلام کےخلاف پروپیگنڈادم توڑ رہا ہے ، اسلام کا اصل بیانیہ سامنے آنے لگا ہے ، ملک اور خاص کراوورسیز پاکستانیوں کوہیٹ سپیچ کا سامنا کرنا پڑا تھا، وہ خوشی اور اطمینان کااظہار اوروزیراعظم کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے اپیل کی کہ پاکستانی میڈیا اپنے وزیراعظم کا اسلام کے لیے کاوش میں ساتھ دے اور عالم اسلام کا اصل بیانیہ دنیا تک پہنچائے۔


مشہور خبریں۔
دو ایرانیوں کے خلاف امریکہ اور عرب ممالک کی مشترکہ پابندیاں
?️ 6 جون 2022سچ خبریں: سعودی عرب نے پیر کے روز دعویٰ کیا تھا کہ
جون
یورپی یونین کی یوکرین کو ہتھیاروں کی خریداری کے لیے 1 بلین یورو کی امداد
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:یورپی یونین کی کونسل نے یوکرین کو ہتھیاروں کی خریداری کے
مئی
یہ نہیں ہوسکتا حملہ کریں، سول نافرمانی کی تحریک چلائیں اور مذاکرات بھی ہوں، خواجہ آصف
?️ 17 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک
دسمبر
وزیراعظم آج دورۂ روس پر روانہ ہوں گے
?️ 23 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج روس کے دورے پر روانہ
فروری
جنوب لبنان میں مسلسل اسرائیلی توپ خانے کے حملے اور زبردست دھماکے
?️ 28 جولائی 2026سچ خبریں: صیہونی حکومت کی توپخانے نے جنوب لبنان کے علاقے نبطیہ
جولائی
تل ابیب نے ایک دن کے لیے بھی قرارداد 1701 پر عمل نہیں کیا: لبنانی نمائندہ
?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ کے نمائندے علی خریس نے زور دے کر
دسمبر
بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کی سازش کر رہی ہے، اقوام متحدہ کے ماہرین نے انتباہ جاری کردیا
?️ 10 مئی 2021جنیوا (سچ خبریں) بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے
مئی
وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملک کی تازہ صورتحال پر تبادلۂ خیال
?️ 13 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پرائم منسٹر ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف
اپریل