?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے طالبعلموں کیلئے خصوصی پیکیج کی منظوری دے دی۔
اس حوالے سے سیلاب متاثرہ علاقوں کے تمام طلباء کی ایک سمسٹر کی فیس معاف کر دی گئی، سیلاب متاثرہ اضلاع کے بی ایس فرسٹ ایئر کے طلباء کی داخلہ فیس بھی معاف کر دی گئی ہے۔ پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں مظفرگڑھ، ملتان، لودھراں، وہاڑی، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، چنیوٹ اور قصور کے طلباء کی سال اول کی فیس معاف کی گئی ہے، سیلاب متاثرہ ان اضلاع میں واقع تمام یونیورسٹیوں میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 20 دن کی توسیع بھی کر دی گئی۔
ہونہار سکالرشپ کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ بھی ایک ماہ تک بڑھا دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلباء کے والدین کی مالی مشکلات کم کرنے اور نوجوانوں کی سہولت کیلئے پیکج دیا ہے۔
مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب کی تباہی کے دوران اپنے بچوں اور بچیوں کی تعلیم متاثر نہیں ہونے دوں گی، سیلاب متاثرین کی پوری طرح مدد کے لئے کوشاں ہوں، جلد بحالی اور نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
کیا ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات معمول پر آنے والے ہیں؟
?️ 30 مئی 2022گزشتہ دنوں عبرانی اور عرب میڈیا نے خبریں شائع کیں کہ صیہونی
مئی
سوڈان میں بغاوت کی شکست
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں: سوڈان جس میں 97 فیصد مسلم آبادی ہے اور حال
نومبر
ہم لبنان میں خانہ جنگی میں کبھی داخل نہیں ہوں گے: حزب اللہ
?️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے زور دے
اکتوبر
جماعت اسلامی کے میئر کو آنے سے زبردستی روکا گیا تو سارے آپشن موجود ہیں۔
?️ 16 جنوری 2023کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا
جنوری
نئے مشرق وسطی کا امریکی صیہونی خواب کب مٹی میں ملا؟
?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: لبنان کے عمل اسلامی فرنٹ نے33 روزہ جنگ کی 17
جولائی
عمران خان نے کہا ہے ان سے بات کی جائے جن سے ٹرمپ بات کررہے ہیں، علیمہ خان
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ
جولائی
5 گھنٹے میں لاہور سے کراچی، پاکستان ریلویز کا بلٹ ٹرین چلانے کا منصوبہ
?️ 25 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان ریلویز نے لاہور سے کراچی تک تیز رفتار
اگست
سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا اعلان کیا
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بدھ کی صبح اعلان کیا
فروری