🗓️
سچ خبریں:امام حسین کے چہلم کے موقع پر کربلا کی زیارت کو جانے والوں کے درمیان الحشد الشعبی تنظیم کے ہزاروں کارکنوں نے بین الحرمین میں شہید جنرل قاسم سلیمانی شہید اور ابومہدی المہندس کی تصاویر والے بڑے جھنڈے لگا کر ان شہداء کی یاد کو زندہ رکھا۔
جیسے جیسے امام حسین کا چہلم کا دن قریب آتا جارہاہے عراق اور پوری دنیا سے امام حسین کے چاہنے والے کربلائے معلی کی طرف رواں دواں ہیں ، یادرہے کہ کورونا پابندیوں کے باوجود پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی کربلا معلی ان دنوں ہزاروں زائرین کی میزبانی کر رہا ہے جو امام حسین کے مقدس مزار کی زیارت کے لیے یہاں پہنچے ہیں۔
عراقی الحشد الشعبی تنظیم جو عراقی وزیر دفاع کے مطابق اس سال اربعین حسینی تقریب کے لیے سکیورٹی کے اہم ستونوں میں سے ایک ہے ، کربلا کے زائرین کے لیے سکیورٹی اور خدمات کا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ امۃ الحشد نامی زیارت کے قافلے میں شریک ہیں،واضح رہے کہ یہ سال دوسرا سال ہےجب سپاپ پاسداران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی تنظیم کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس اس تقریب پر دنیا میں نہیں ہیں ،تاہم اس تقریب کے بڑے مجمع میں ان کی یاد کو زندہ رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کل 24 ستمبرحضرت عباس اور امام حسین کے روضے کے درمیان نیز امام حسین کے روضے پر موجود ہزاروں زائرین افراد نے ایک عظیم اجتماع کا انعقاد کیا جس میں شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی تصاویر اپنے کپڑوں پر چسپاں کر رکھی تھیں اور الحشد الشعبی کے جھنڈے نیز داعش پر فتح کے شہدا کمانڈروں کے نام لکھے ہوئے کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
مشہور خبریں۔
حماس کے رہنماؤں کے خلاف صیہونی قاتل دستے سرگرم
🗓️ 10 مئی 2022سچ خبریں:برطانوی اخبار کے مطابق صیہونی حکومت نے خطے اور یورپ کے
مئی
گھریلو سطح پر گیس کی مانگ بڑھ رہی ہے:حماد اظہر
🗓️ 21 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نےگیس بحران سے
نومبر
مایا علی پر فدا ہوں، یہ بات ان کو بھی پتا ہوگی، اسامہ خان
🗓️ 29 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار اسامہ خان نے کہا ہے کہ وہ
جنوری
جون کے اختتام تک پاکستان کو 3 ارب 70 کروڑ ڈالر قرض ادا کرنا ہوگا، فچ
🗓️ 6 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوم برگ نے کہا ہے کہ رواں سال
مئی
مغربی کنارے میں صیہونی مخالف آپریشن میں 4 فوجی زخمی
🗓️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے منگل کی صبح بیت لحم شہر کے
نومبر
غیور پاکستانی قوم کسی طور بھی اس نااہل اور کرپٹ امپورٹڈ حکومت کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔
🗓️ 3 جولائی 2022اسلام آباد (سچ خبریں)شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام کی
جولائی
طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کی کوشش
🗓️ 28 مئی 2024سچ خبریں: پیوٹن کی طرف سے فیصلے کے لیے طالبان کو دہشت گرد
مئی
ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، وزیراعظم
🗓️ 8 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماحولیاتی
نومبر