الحشد الشعبی اربعین کی تقریب کا ایک اہم حفاظتی رکن ہے:عراقی وزیر دفاع

عراقی وزیر دفاع

?️

سچ خبریں:عراقی وزیر دفاع جمعه عناد السعدون  جنہوں نے کل (اتوار ، 19 ستمبر) اربعین حسینی کی تقریب کے لیے سیکورٹی منصوبوں اور جاری تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے کربلا کا سفر کیا ، انہوں نے حشد الشعبی کی اہمیت پر زور دیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کربلا کے اپنے دورے کے دوران ، انہیں اربعین  کی تقریب سے متعلق سیکورٹی پلان اور اس کے نفاذ کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ تین فریقوں پر مبنی پروگرام اور میکانزم جن میں وزارت دفاع ، وزارت داخلہ اور حشد الشعبی تنظیمیں شامل ہیں۔

جمعہ عناد نے تاکید کرتے ہوئے کہا: حشد الشعبی ، وزارت دفاع اور داخلہ کے ساتھ  اربعین کی تقریب کے سیکورٹی پلان اور اس کے زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے اہم ستونوں میں سے ایک ہے۔

عراقی وزیر دفاع نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہماری سیکورٹی یونٹس کو لاکھوں زیارتیں کرنے کے لیے ضروری تجربہ ہے کیونکہ وہ 18 سالوں سے اربعین حسینی کے لئے امکانات مہیا کر رہی ہیں۔

حشد الشعبی کی سنٹرل آپریشنز کمانڈ فرات کے کردار کو سراہتے ہوئے انہوں نے  مزید کہا کہ سیکورٹی آلات کے درمیان بہت اچھا تال میل ہے اور جوائنٹ آپریشن کمانڈ نے سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف یونٹوں کے درمیان ذمہ داریوں اور فرائض کو تقسیم کیا ہے۔

اربعین حسینی کی تقریب سے کچھ دن پہلے منظر عام پر آنے والی خبروں سے پتہ چلتا ہے کہ شہر کربلا کی طرف جانے والی تمام سڑکوں پر گذشتہ سالوں کی طرح ان دنوں بھی  ہر طرف امام حسین  کے چاہنے والے ہئی دیکھائی دے رہے ہیں،لاکھوں عراقی اپنے شہروں اور دیہاتوں کو  چھوڑ کر کربلاکی جانب رواں دواں ہیں جبکہ نجف اشرف سے کربلا تک عراقی جلوس دیکھنے کو مل رہے ہیں جہاں چھوٹے  سے لیکربڑے تک سب عراقی، زائرین کی خدمت کے لیے کوشاں ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ ایرانی اور دیگر ممالک سے آنے والے زائرین کے علاوہ سب کچھ ویسا ہی ہے جیسا پچھلے سالوں میں تھا۔ تازہ ترین خبروں اور عراقی حکومت کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے مطابقا اس تقریب میں ایران کا کوٹہ ساٹھ ہزار ہے۔

مشہور خبریں۔

پٹرولیم مصنوعات میں بڑی حد تک اضافے کا امکان

?️ 14 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اگر حکومت پاکستان  آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت

پاکستان کا غزہ کی تعمیر نو کیلئے او آئی سی کے مجوزہ منصوبے پر عملدرآمد کا مطالبہ

?️ 25 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے

امریکہ کا شام میں ممکنہ حملوں کا انتباہ

?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے شام کے شہری علاقوں پر ممکنہ

جنوبی افریقہ نے فرانس کو کیسے ذلیل کیا؟

?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: جنوبی افریقہ نے آنے والے برکس اجلاس میں مدعو رہنماؤں

ترک صدر کا دمشق کا دورہ؛ تاریخی مسجد اموی میں حاضری اور الجولانی سے ممکنہ ملاقات

?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:ترکی کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک

ٹرمپ نے ایران پر حملہ کیوں کیا؟

?️ 28 جون 2025سچ خبریں: اگر یہ کہا جائے کہ حالیہ دنوں میں ترکی کے

دہشتگرد شہریوں کو نشانہ بنا رہے، ریاستی رٹ چیلنج نہیں ہونے دینگے۔ وزیراعلی بلوچستان

?️ 25 ستمبر 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت

غزہ کی پٹی کی 100 روزہ جنگ کا تجزیہ

?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے اندرونی (فلسطین اور مقبوضہ علاقوں)، علاقائی اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے