?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے ممتاز آزادی پسند رہنما شہید محمد مقبول بٹ کو ان کی برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
میڈیا کے مطابق بھارت نے محمد مقبول بٹ کو تحریک آزادی کشمیر میں کردار ادا کرنے پر 1984میں آج ہی کے دن نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر شہید کردیاتھا اور ان کی میت کو جیل کے احاطے میں ہی دفن کر دیا تھا۔شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے اپنے پیغام میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے نظریاتی رہنما محمد مقبول بٹ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مزاحمتی تحریک کی علامت تھے جنہوں نے آزادی کے عظیم مقصد کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ڈی ایف پی رہنما نے مقبول بٹ کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ نام نہاد جمہوری ملک نے انہیں منصفانہ ٹرائل کے حق سے محروم کر کے نظام انصاف کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
انہوں نے جے کے ایل ایف کے رہنما کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مقبول بٹ دیانت و امانت کے پیکر تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی اجتماعی مقصد کے لیے وقف کر دی، مشکلات اور مصائب کا سامنا کیا اور ایک مقدس مقصدکے لئے اپنی جان قربان کر دی۔انہوں نے کہا کہ عظیم مقصد کے لیے مقبول بٹ کی عظیم قربانیوں سے کشمیری نوجوانوں کی نئی نسل متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکی جو اس مقصد کے حصول کے لیے جدوجہد اور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے لیے کشمیری شہدا ء نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر کے مظلوم لیکن پرعزم عوام آزادی کی صبح دیکھیں گے۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں جرنلوں کا فلسطینی عوام کو بے گھر کرنا کا منصوبہ
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: حماس تحریک نے اپنے نئے بیان میں غزہ کی پٹی
اکتوبر
پینٹاگون کو 60 ملین ڈالر کے سپرسونک میزائلوں سے خطرہ
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں: پینٹاگون نے تین کمپنیوں کے ساتھ تین الگ الگ معاہدوں
نومبر
امریکا میں ایک بار پھر فائرنگ، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 27 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک بار پھر فائرنگ کا ایک
مئی
ہندوستان غزہ کی نسل کشی میں صہیونیوں کا ساتھی کیوں بنا؟
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے دوران
جولائی
ہمیں ایران سے اتفاق کرنا ہوگا: ٹرمپ
?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر اور اس ملک کے صدارتی انتخابات
ستمبر
صیہونیوں کو ایک نئی وارننگ
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں:Kipa Hebrew ویب سائٹ نے لکھا بہت سے اقتصادی کارکن ہمیشہ
نومبر
گراہم: ٹرمپ جلد ہی نئی روس مخالف پابندیوں کی منظوری دیں گے
?️ 30 جون 2025سچ خبریں: امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے یہ بتاتے ہوئے کہ روس
جون
180کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے اور اڑنے والا سی گلائیڈرتیار کر لیا گیا
?️ 14 مئی 2021بوسٹن(سچ خبریں) ریجنٹ نامی کمپنی نے 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی
مئی