پی ٹی آئی نے حکومت سازی کیلئے حکمتِ عملی طے کرلی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سازی کیلئے حکمتِ عملی طے کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

اس موقع پر کور کمیٹی نے کہا کہ عام انتخابات سے متعلق عالمی سطح پر تشویش پر دفترِخارجہ کا ردِعمل مضحکہ خیز ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے وفاق میں حکومت سازی کے لیے ارکان اسمبلی سے رابطوں کی ذمے داری بیرسٹر عمیر نیازی کے سپرد کی گئی ہے، عمیر خان نیازی میانوالی کے حلقہ این اے 90 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، صوبہ خیبر پختونخوا میں نومنتخب ارکان سے رابطے کی ذمے داری علی امین گنڈاپور کو سونپی گئی ہے، پنجاب میں نو منتخب ارکان سے میاں اسلم اقبال رابطہ کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے الزام عائد کیا ہے کہ کچھ حلقوں کے فارم 47 نہیں دیے گئے، 60 کے قریب سیٹیں ہماری ہیں، جو ہم سے چھینی گئیں، ہم واپس لیں گے، ثبوت پیش کرنے میں تاخیر نہیں کریں گے، ٹریبونل جلد فیصلہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہوگا اتنی زیادہ سیٹوں پر فیصلہ آنے تک کیا حکومت سازی کا عمل روکا جاسکے گا یا نہیں، پنجاب میں حکومت بنانے کی بالکل کوشش کریں گے، خیبرپختونخوا میں تو ہماری حکومت بن چکی ہے۔ ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ ہم نے تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں، دیگر جماعتیں منڈیاں لگاتی رہی ہیں، ہم منڈی لگانے والی پارٹی نہیں ہیں، ہم نے سوچ سمجھ کر امیدواروں کو ٹکٹیں دی تھیں، ہم پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم کا کیس لڑیں گے۔ 

مشہور خبریں۔

صہیونی حکومت کی غزہ پر فضائی اور توپ خانے سے بمباری

?️ 6 ستمبر 2026سچ خبریں: فلسطینی مقامی میڈیا نے صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں کی

کرم ایجنسی کے حالات پر گرینڈ جرگہ بلایا جائے، جماعت اسلامی خدمات پیش کرے گی، حافظ نعیم

?️ 22 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن  نے مطالبہ

پنجاب اسمبلی میں ہمارے 187 ووٹ پورے ہیں،فواد چوہدری

?️ 9 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا

حالات بہتر نہ ہونے پر فواد چوہدری نے مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا

?️ 24 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کورونا کے سبب

سری لنکا کے لیے پاکستان کی امدادی پرواز 60 گھنٹے تک بھارت کی اجازت کا انتظار کر رہی ہے

?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں: پاکستانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ ہندوستان نے اسلام

ن لیگ ہمیشہ دھونس و دھاندلی کی سیاست کرتی آئی ہے، شبلی نواز

?️ 21 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز  نواز

یمن میں بعض قیدیوں کی رہائی کے لیے ابتدائی معاہدہ طے

?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:   یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ میں قیدیوں کے امور کی

یوم قدس کے موقع پر شہید سید حسن نصر اللہ کی تاریخی تقریروں پر ایک نظر

?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: عالمی یوم قدس کے موقع پر، مناسب ہے کہ حالیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے