ہوبہو ٹوئٹر جیسا پلیٹ فارم بلیو اسکائی متعارف

?️

سچ خبریں: ٹوئٹر کے سابق مالک جیک ڈورسی نے انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے ماہر جے گریبر (Jay Graber) کے ہمراہ ہوبہو ٹوئٹر جیسا اپنا پلیٹ فارم بلیو اسکائی متعارف کرادیا۔

بلیو اسکائی کو آزمائش کے لیے اپریل 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا لیکن اب اسے باضابطہ طور پر تمام صارفین کے لیے پیش کردیا گیا۔

بلیو اسکائی کو متعارف کرانے کا اعلان پلیٹ فارم کے ٹوئٹر پر بنے اکاؤنٹ میں کیا گیا۔

بلیو اسکائی پر اکاؤنٹ بنانے کا مرحلہ انتہائی آسان رکھا گیا ہے، اکاؤنٹ بناتے وقت فون نمبر بھی لیا جاتا ہے، جہاں پر تصدیق کے لیے کوڈ بھیجا جاتا ہے، جسے شامل کرنے کے بعد ہی اکاؤنٹ بنتا ہے۔

بلیو اسکائی کا ہوم اور فیڈ پیج بلکل ٹوئٹر جیسا ہی رکھا گیا ہے اور وہاں ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں، تاہم فوری طور پر ہیش ٹیگز کے ذریعے ٹرینڈز یا مواد کو تلاش نہیں کیا جا سکتا۔

بلیو اسکائی پر بھی نئی پوسٹ کے لیے 300 الفاظ کی حد رکھی گئی ہے جب کہ وہاں پر بھی پوسٹس کو ری ٹوئٹ کی طرح شیئر کیا جا سکتا ہے۔

بلیو اسکائی پر تقریبا ٹوئٹر سے ملتے جلتے تمام فیچرز دیے گئے ہیں، جن میں ماڈریشن، لسٹس، فالوونگ اور فالوورز سمیت فار یو کے ٹیبز بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ جیک ڈورسی نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ٹوئٹر کو 2005 میں بنانے کے بعد 2006 میں اسے متعارف کرایا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کا سب سے موثر ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم بن گیا۔

بعد ازاں انہوں نےٹوئٹر کو 2022 میں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو فروخت کردیا تھا۔

مشہور خبریں۔

مشی خان کی ڈیٹنگ ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ پر سخت تنقید

?️ 17 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و ٹی وی میزبان مشی خان نے ڈیٹنگ

پاک فوج مختلف علاقوں میں سیلاب میں پھنسے افراد کی زندگیاں بچانے میں مصروف

?️ 17 جولائی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج نے کامیاب ہیلی ریسکیو مشن مکمل کرکے

امریکی عوام کا پیسہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر خرچ ہوا: امریکی کانگریس رکن

?️ 1 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی کانگریس کی رکن الیگزینڈریا اوکاسیو-کورٹیز نے اسرائیل کو اسلحے کی

رمضان المبارک کے بعد تمام شہریوں کو ملے گی کورونا ویکسین

?️ 8 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسدعمر کا کہنا ہے

احتجاج کی نئی لہر آنے والی ہے

?️ 4 جون 2023سچ خبریں:فرانسیسی میڈیا رپورٹس اگلے منگل کو اس ملک میں ریٹائرمنٹ کی

عراق میں داعش کا خاتمہ کیسے ممکن ہوا؟

?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ ممبر نے حالیہ مہینوں میں داعش کے اہم

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش دھماکا، 2 شہری شہید،3 اہلکاروں سمیت 10 زخمی

?️ 27 نومبر 2023خیبر پختونخوا: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز

ایران کا بائیدن انتظامیہ پر الزام

?️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے جنوبی کوریا میں ایران کے اثاثوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے