مشی خان کی ڈیٹنگ ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ پر سخت تنقید

?️

کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و ٹی وی میزبان مشی خان نے ڈیٹنگ ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ اور اس کی میزبان عائشہ عمر پر سخت تنقید کی۔

مشی خان نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں جلد شروع ہونے والے ڈیٹنگ ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ترکیہ کے مقبول ریئلٹی شو ’عشق آداسی‘ سے متاثر ہو کر اس طرح کا شو کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ان کے مطابق پاکستانی دوسروں کی اچھی چیزوں کے بجائے زیادہ تر بری چیزوں سے متاثر ہوتے ہیں۔

انہوں نے شو کی میزبان عائشہ عمر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اس شو کی میزبانی ان سے بہتر کوئی اور نہیں کر سکتا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ عائشہ عمر یہ دعویٰ کر رہی ہیں کہ بہت سے امیدواروں میں سے ان کا انتخاب اس لیے کیا گیا کیونکہ وہ اردو اسپیکر ہیں، لیکن یہ بات کرتے ہوئے انہیں شرم آنی چاہیے۔

ان کے مطابق اب اس بیان کے بعد دیسی لبرلز ان پر تنقید کریں گے کہ وہ دقیانوسی سوچ رکھتی ہیں، حالانکہ ان کا ماننا ہے کہ ماڈرن ہونا کپڑے کم کرنے یا اس طرح کے شوز کرنے سے نہیں بلکہ سوچ اور دماغ سے ہوتا ہے۔

مشی خان کا کہنا تھا کہ ہر معاشرہ اپنے اقدار کے مطابق چلتا ہے، نجانے ان لوگوں کو کون سی فنڈنگ آرہی ہے جو انہیں پاکستان میں فحاشی پھیلانے کی اتنی خواہش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عائشہ عمر ان کی اچھی دوست اور قابلِ احترام فنکارہ ہیں لیکن 43 سال کی عمر میں ایسے بڑے گاؤنز پہن کر کشتی پر چلنے اور اس طرح کے شوز کرنے کا مقصد سمجھ سے بالاتر ہے۔

مشی خان نے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ بنگلے میں رہنے والے یہ لوگ آخر کیا کریں گے، کیا کتابیں پڑھیں گے؟

خیال رہے کہ اردو زبان کا یہ منفرد ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ بہت جلد یوٹیوب پر شروع ہونے والا ہے، جس میں چار مرد اور چار خواتین ایک پرتعیش بنگلے میں اکٹھے رہیں گے اور ان کی ہر سرگرمی کیمروں میں ریکارڈ ہوگی۔

شو کا پہلا ٹیزر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور بائیکاٹ کی مہم شروع ہوگئی اور صارفین نے پیمرا سے اس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

تاہم، عوامی ردعمل کے بعد پیمرا نے وضاحت جاری کی کہ یہ پروگرام صرف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر ہو رہا ہے، ٹی وی پر نہیں، پیمرا کے دائرہ کار میں نہیں آتا، اس لیے اس پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔

مشہور خبریں۔

امریکی سیاست کا زہر اس ملک کے اعلی عہدیداروں کے گلے پڑ گیا

?️ 17 جون 2023سچ خبریں:امریکہ کی ریاست کنساس کے نمائندوں اور حکام کو مشتبہ سفید

غزہ میں ایک اور خوفناک دن

?️ 7 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ

پارلیمانی انتخابات کے بارے میں انتخابات عراقی وزیر داخلہ کا بیان

?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں:عراق کے وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری نے اعلان کیا ہے کہ

خلیج عدن میں امریکی جنگی جہاز کے خلاف یمنی فوج کا نیا آپریشن

?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں:یمنی مسلح فوج  نے خلیج عدن میں امریکی بحریہ کے خلاف

صیہونیوں کا انھیں گلے لگانے والوں کو ایک اور تحفہ

?️ 24 مارچ 2021سچ خبریں:غاصب صیہونی حکومت کی فوج کی حمایت میں صیہونی آباد کاروں

2021 کی سب سے بڑی کامیابی نیتن یاہو کو ہٹانا تھا:گانٹز

?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:  سیکڑوں بلیو اینڈ وائٹ کارکنوں کی شرکت کے دوران اسرائیلی

آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر افراد کے یوٹیوب کے اکاؤنٹ بنانے پر بھی پابندی

?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: آسٹریلوی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ 16 سال سے

پاکستانی عوام کی سیاسی نسل کشی روکی جائے، پی ٹی آئی کے عالمی تنظیموں کو خطوط

?️ 26 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  کے رہنما اسد قیصر نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے