عمران خان کی کور کمانڈرز کانفرنس اعلامیے کی تائید، 9 مئی واقعات کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے کی مکمل حمایت کرتا ہوں، 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے مجرموں کی شناخت کرنے کا مطالبہ کیا، انہوں نے امریکا کی مثال دی جہاں مظاہرین کو فسادات اور کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے کے الزام میں سیکیورٹی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

تاہم سابق وزیر اعظم نے افسوس کا اظہار کیا کہ 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کی آزادانہ اور منصفانہ تحقیقات میں بظاہر کوئی بھی دلچسپی نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا بیانیہ 8 فروری کو ناکام ہوگیا، دھاندلی زدہ انتخابات سے صرف 3 سیاسی جماعتیں مستفید ہوئیں۔

عمران خان نے اپنی پارٹی کو مخصوص نشستوں سے محروم کرنے پر الیکشن کمیشن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور اس اقدام کو ’غیر آئینی‘ اور ’جمہوریت سے متصادم‘ قرار دیا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کس قانون کے تحت یہ مخصوص نشستیں ان جماعتوں کو الاٹ کی گئیں جو حقدار نہیں تھیں۔

سابق وزیر اعظم نے لاہور میں نواز شریف اور عون چوہدری کے حلقوں اور پشاور کے ایک حلقے (جہاں سے نور عالم کو کامیاب قرار دیا گیا) سمیت 4 حلقوں کے آڈٹ کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے خواجہ آصف کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے اس وقت کی اپوزیشن کو پی ٹی آئی حکومت گرانے کے لیے کہا تھا۔

عمران خان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے انہیں ’اچھے برتاؤ‘ پر انعام کی پیشکش کی تھی لیکن انہوں نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ حالیہ انتخابات کے نتائج کو کبھی قبول نہیں کریں گے کیونکہ یہ ’غلامی کو قبول کرنے‘ کے مترادف ہوگا۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی پارٹی اتوار کو مبینہ دھاندلی کے خلاف پشاور میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرے گی۔

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ 8 فروری کو تاریخ کے سب سے زیادہ دھاندلی زدہ عام انتخابات ہوئے جو معیشت پر منفی اثرات مرتب کریں گے جس کے نتیجے میں عوام کو ’ناقابل تلافی نقصان‘ اٹھانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ 1971 کے سانحے کے پیچھے مشرقی پاکستان کا ’چوری شدہ مینڈیٹ‘ تھا، سیاسی استحکام کے بغیر ملک قائم نہیں رہ سکتا۔

عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان اپنی مستقبل کی سیاست کے لیے مکمل طور پر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) پر انحصار کر رہا ہے لیکن صرف اس سے غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب نہیں کیا جاسکتا، شریف برادران اپنا بیانیہ پہلے ہی بدل چکے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 6 مارچ کو کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے وزیراعظم پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں، اکسانے والوں، حوصلہ افزائی کرنے والوں اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا تھاکہ اس سلسلے میں مسخ شدہ، ابہام اور غلط معلومات پھیلانے کی بدنیتی پر مبنی کوششیں بالکل بے سود ہیں جو صرف مذموم سیاسی مفادات کے حصو ل کیلئے منظم مہم کا حصہ ہیں تاکہ 9 مئی کی گھناؤنی سرگرمیوں پر پردہ ڈالا جا سکے۔

مشہور خبریں۔

غزہ کی مدد کے لیے اقوام متحدہ کا تاریخی اقدام

?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:ایک انتہائی غیر معمولی اقدام میں، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل

گوگل کے نئے اے آئی ٹول نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: گوگل نے اپنی جیمینائی ایپ کے تحت نیا مصنوعی ذہانت

منفرد کردار کے وقت آپ کو کاپی کرتا ہوں، منیب بٹ کا منوج باجپائی سے مکالمہ

?️ 18 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار منیب بٹ کی بھارتی فلم ساز و

اسرائیل کے لئے امریکہ کی امداد کا سلسلہ جاری

?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ جنگ کے حوالے سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے

صیہونی فوجی کی پناہ گاہ میں خودکشی، جنگی دباؤ میں اضافہ

?️ 24 مارچ 2026سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے جنگی دباؤ کے باعث ایک فوجی کی خودکشی

صہیونیوں سے مرتے دم تک لڑو : فلسطینی صحافی

?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 اور الاقصیٰ طوفان آپریشن کو 43 ہفتے

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی برسی پر حماس کا بیان

?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے سابق سیاسی دفتر کے سربراہ

وزیر اعظم نے سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ کو یونیورسٹی کا درجہ دینےکی منظوری دے دی

?️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ‏وزیر اعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چوہدری محمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے