?️
سچ خبریں:ایک مغربی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں برطانوی شہریوں میں بڑھتی ہوئی غربت اور اس کے ساتھ ساتھ اس ملک میں امیر اور غریب کے درمیان بڑھتے ہوئے طبقاتی فرق کی نشاندہی کی ہے۔
جرمن اخبار Hamburger Abendblatt نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ برطانیہ میں معیار زندگی تیزی سے گر رہا ہے،اس ملک میں غربت گہری ہوتی جا رہی ہے، فوڈ کاؤنٹرز پر لمبی قطاریں لگتی جارہی ہیں۔
رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ 34 سالہ کارلی برطانوی ایک ماں ہے جس کی دو بیٹیاں ہیں اور اس پر بہت زیادہ قرض ہے،وہ تقریباً £20000 مختلف قرض دہندگان کی مقروض ہے، وہ بھی اس لیے نہیں کہ اس نے پیسے اڑائے ہیں بلکہ اس لیے کہ اسے صرف اپنے اخراجات پورے کرنے میں دشواری کا سامنا تھا اس لیے قرض لینا پڑا۔
کارلی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ میں ماہانہ تقریباً 700 پاؤنڈ کماتی ہوں، میرا بینک بیلنس تقریباً £43 ہے،میں کبھی بھی ایسی صورتحال میں نہیں رہی کہ خوراک کی فراہمی کے بارے میں اتنی پریشان ہوئی ہوں، وہ کہتی ہیں کہ جرمنی کے ہیمبرگر ایبینڈ بلاٹ نے اس رپورٹ میں مزید لکھا کہ برطانیہ میں لاکھوں لوگ ایسے ہیں جو کارلی جیسی ہی صورتحال میں ہیں۔
یاد رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 13 ملین سے زائد برطانوی شہری غربت کی زندگی گزار رہے تھے جبکہ 4 ملین کے قریب پر بجلی، گیس یا کونسل ٹیکس کے بلوں کے بقایاجات تھے لیکن اس کے بعد سے حالات مزید خراب ہو گئے ہیں کہ گزشتہ 12 مہینوں کے دوران، بجلی، گیس اور خوراک کی قیمتوں میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا ہے نیز برطانویوں کا معیار زندگی چھ دہائیوں میں اپنی تیز ترین شرح کے ساتھ7% سے زیادہ گرا ہے۔
ریزولوشن فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات اس موسم سرما میں مزید 1.3 ملین برطانویوں کو غربت کی طرف دھکیل دیں گے جبکہ اس وقت بھی صورتحال اب بہت سے لوگوں کے لیے نازک ہے،برطانوی پریس کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہریوں کی ایک بڑی تعداد پیسوں کی کمی کی وجہ سے باقاعدگی سے کھانا چھوڑ رہی ہے –
مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ خاص طور پر لندن میں کھانے پینے کے سالانہ اخراجات میں تقریباً £800 کا اضافہ ہوا ہے جبکہ امیر اور غریب اکثر ایک دوسرے کے بہت قریب ہوتے ہیں،کینری وارف کے مالیاتی ضلع کے شیشے کے ٹاورز میں میٹروپولیس کے مشرق میں امیر لوگ آسانی سے تین بیڈ روم والے اپارٹمنٹ کے لیے ماہانہ €6000 ادا کرتے ہیں جبکہ شمال میں صرف چند سو میٹر کے فاصلے پر ایسے محلے ہیں جہاں اس ملک کے غریب ترین لوگ رہتے ہیں،اس شہر کے آدھے سے زیادہ بچے غربت میں پروان چڑھتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
مصر سے متحدہ عرب امارات کے سفیر ملک بدر
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:مصری حکام نے قاہرہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کو
دسمبر
وزیراعظم شہباز شریف 17 ستمبر سے سہ ملکی دورہ کریں گے
?️ 15 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف
ستمبر
پیوٹن کا شمالی کوریا کا دورہ
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: واشنگٹن میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے اعلان کیا کہ
جون
یمن کے خلاف امریکی دوغلہ پن
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ ایک طرف یمن میں جنگ بندی کی حمایت کر رہا
اگست
پاکستان 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی میں توسیع کیلئے چین کے فیصلے کا منتظر
?️ 30 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے
مارچ
کسی ایک قیدی کو اجازت دینا دوہرا معیار ہوگا، وزارت داخلہ کا عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر ردعمل
?️ 14 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان وزارت داخلہ نے بانی پی ٹی آئی
اکتوبر
ایران کے فضائی دفاع کی کامیاب کارکردگی اور ہوشیاری؛عربی میڈیا کی رپورٹ
?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں: عربی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں ایران کے فضائی دفاع
اکتوبر
18ویں ترمیم کی تبدیلی وقت کی ضرورت بن چکی۔ رانا تنویر حسین
?️ 27 اکتوبر 2025شیخوپورہ (سچ خبریں) وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی اور تحقیق رانا تنویر حسین
اکتوبر