بچوں میں موٹاپے کی اہم وجہ سامنے آگئی

بچوں میں موٹاپے کی اہم وجہ سامنے آگئی

?️

سیؤل(سچ خبریں)جنوبی کورین ماہرین نے بچوں میں موٹاپے کی ایک اہم وجہ کا انکشاف کر لیا ہے،  ماہرین کی جانب سے تحقیق کے بعد یہ بیان سامنے آیا ہے کہ بچوں میں موٹاپے کی اہم وجہ اسمارٹ فونز ہیں جن کے استعمال کی وجہ سے بچوں میں پھلوں اور سبزیوں کی جگہ فاسٹ فوڈ کھانے کا رجحان زیادہ پیدا ہوتا ہے۔

جنوبی کورین ماہرین کے مطابق جو بچے روزانہ 3گھنٹے یا اس سے زیادہ دیر تک اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں ان میں وزن بڑھنے اور موٹاپے کا امکان دیگر بچوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا میں نوبالغ (10 سے 18 سال عمر والے) بچوں سے متعلق ایک جامع سروے سے مدد حاصل کی گئی، جس میں پورے جنوبی کوریا کے 53 ہزار سے زیادہ بچے شریک ہوئے۔

مذکورہ سروے میں نوبالغ بچوں کے روز مرہ کے مشاغل اور صحت کے حوالے سے معلومات حاصل کی گئیں، ان معلومات کا تجزیہ کرنے پر معلوم ہوا کہ روزانہ دو گھنٹے سے زیادہ اسمارٹ فون استعمال کرنے والے بچوں میں پھلوں اور سبزیوں کی جگہ فاسٹ فوڈ کھانے کا رجحان زیادہ تھا۔

اس کے علاوہ جو بچے روزانہ تین گھنٹے یا اس سے بھی زیادہ اسمارٹ فون میں مگن رہتے تھے، ان کا وزن بھی ایسے بچوں کے مقابلے میں واضح طور پر زیادہ تھا جو روزانہ کم موبائل فون کو استعمال کرتے ہیں۔

ڈاکٹر ریکھا کمار نے کہا، ”مجھے ان نتائج سے بالکل بھی حیرت نہیں ہوئی،“ اسمارٹ فون اسکرین کے سامنے، ایک ہی جگہ بیٹھے رہنے کی وجہ سے بچے کھیل کود اور دوسری جسمانی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے پاتے، جس کے باعث وہ جلد موٹے ہوجاتے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

نگران حکومت کا جاتے جاتے عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔

?️ 1 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگراں حکومت نے جاتے جاتے عوام پر پیٹرول

بلاول بھٹو کی میثاق مفاہمت کی حمایت، عدالتی و انتخابی اصلاحات کا مطالبہ

?️ 4 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے میثاق مفاہمت

جہاں ضروری ہوا وہاں ڈیم بنائیں گے، علی امین گنڈاپور

?️ 28 اگست 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ

مغربی رہنماؤں کے برعکس، میں ڈونلڈ ٹرمپ سے نہیں ڈرتا: زیلنسکی

?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: یوکرین کے صدر وولودیمیر زلنسکی نے واشنگٹن میں اپنی حالیہ ملاقات

لبنان کی حزب اللہ: بیروت فاتحین کے مقابلے میں ایران کے کردار سے فائدہ اٹھائے

?️ 30 مئی 2026 سچ خبریں: لبنانی پارلیمان میں "وفاداری برائے مزاحمت” دھڑے کے رکن

قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے سابق چیف جسٹس کو طلب کرلیا

?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے آڈیو لیک کے

سنوار اور حماس کے درمیان تعلقات پر یسرائیل ہیوم کی رپورٹ

?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار کے رپورٹر ایرس لن نے اعتراف کیا

یمن کا خطرہ ہمارے تصور سے کہیں زیادہ ہے: عبرانی میڈیا

?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: Yediot Aharanut اخبار سے وابستہ Ynet نیوز سائٹ نے ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے