ماہرین فلکیات نے نایاب بلیک ہول دریافت کر لیا

ماہرین فلکیات نے نایاب بلیک ہول دریافت کر لیا

?️

لندن (سچ خبریں) ماہرین فلکیات نے ملکی وے یعنی ہماری کہکشاں کے برابر موجود کہکشاں میں ایک نایاب بلیک ہول دریافت کیا ہے جس کا وزن ہمارے سورج سے ایک لاکھ گنا زیادہ ہے۔ بلیک ہول کے وزن کی پیمائش اس کے گرد گھومنے والی گیس اور گرد کی حرکت سے کی گئی ہے۔

ماہرین فلکیات نے ملکی وے کہکشاں کی پڑوس میں موجود بڑی کہکشاں میں ایک نایاب بلیک ہول دریافت کیا ہے، اس بلیک ہول کا وزن متوسط درجے کا ہے اور یہ تیسری قسم کا نایاب بلیک ہول ہے جو حال ہی میں منظر عام پر آیا ہے۔یہ بلیک ہول اینڈرومیڈا کہکشاں میں B023-G078 نامی ستاروں کے جھرمٹ میں پایا گیا۔

میسیئر 31 یا ایم 31 کے نام سے بھی جانی جانے والی اینڈرومیڈا کہکشاں ہماری ملکی وے کہکشاں کے سب سے قریب اسپائرل کہکشاں ہے۔نئے دریافت ہونے والے بلیک ہول کا وزن ہمارے سورج سے ایک لاکھ گنا زیادہ ہے، یہ کہکشاؤں کے درمیان میں پائے جانے والے بلیک ہولز (سپر میسِو بلیک ہولز) سے چھوٹا لیکن ستاروں کے پھٹنے پر بننے والے بلیک ہولز (اسٹیلر بلیک ہولز) سے بڑا ہے۔

اس حوالے سے ایک تھیوری یہ بھی ہے کہ انٹرمیڈیٹ یعنی متوسط بلیک ہولز وہ سبب ہوتے ہیں جن سے سپر میسو بلیک ہولز بڑھتے ہیں۔آسٹروفزیکل جرنل میں شائع ہونے والی یہ نئی تحقیق ہوائی میں قائم جمنائی نارتھ ٹیلی اسکوپ میں نیئر انفرا ریڈ انٹیگرل فیلڈ اسپیکٹروگراف کے فراہم کردہ ڈیٹا پر مبنی تھی۔ماہرینِ فلکیات نے بلیک ہول کے وزن کی پیمائش اس کے گرد گھومنے والی گیس اور گرد کی حرکت سے کی۔

مشہور خبریں۔

جنگ سے سعودی عرب کی معیشت کو سنگین خطرہ:  وال اسٹریٹ جرنل

?️ 12 اکتوبر 2026سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق جنگ کے بھاری

پاکستان کے سیکیورٹی مسائل کا افغانستان سے کوئی تعلق نہیں: طالبان وزیر خارجہ

?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پاکستان

اٹلی نے امریکہ سے یورپ کی معاشی آزادی کا مطالبہ کیا

?️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں:    اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے امریکہ سے

21 جون سے پرائمری اسکول کھول دئے جائیں گے

?️ 19 جون 2021سندھ(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت

مصری وزیر خارجہ اور پاکستانی فوج کے کمانڈر کی ایرانی وزیر خارجہ عراقچی سے بات چیت

?️ 23 اگست 2026سچ خبریں: جمہوری اسلامی ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور

پہلی بار حکومت عوامی مسائل کو حل کر رہی ہے: فرخ حبیب

?️ 26 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے

عرب ملک کی اسرائیل کے خلاف جنگ کا آغاز نا کرنے کی وجہ ؟

?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے

چینی بیلون کا تنازعہ؛ بائیڈن اور ان کے نائب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کے نمائندے نے اس ملک کی فضائی حدود

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے