وزیراعظم کا ایران کے رہبر معظم مجتبی خامنہ ای کے نام خط، ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد

شہبازشریف مجتبی خامنہ ای

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان کے والد محترم، اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور انہیں سپریم لیڈر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی گئی ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے ایران کے برادر عوام اور وسیع تر امت مسلمہ کے لیے پاکستانی عوام کی تعزیت اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کی وجہ سے پاکستانی عوام کو شدید دکھ میں ہے اور اس مشکل وقت میں ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم نے اس اہم ذمہ داری کو سنبھالنے پر رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت آنے والے سالوں میں امن، استحکام، وقار اور خوشحالی کی طرف ایران کی رہنمائی کرے گی۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ، ثقافت اور زبان پر مبنی ہیں۔

وزیراعظم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ دونوں برادر ممالک کے مفاد کے لیے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

اپنے خط میں وزیراعظم نے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت، اور کامیابی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے برادر عوام کے لئے امن، استحکام اور خوشحالی کے لئے بھی دعا کی ہے۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا اسرائیلی-امریکی منصوبہ ہے: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل

?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نعیم قاسم اس تنظیم کو غیر

امریکہ کا یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں

?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈیز  نے کہا کہ ارجنٹائن اور دیگر

پاکستان کو سعودی عرب سے ملے گا خصوصی تحفہ

?️ 2 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری

سعودی عرب کی مصر اور اردن کے ساتھ فوجی مشقیں

?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں: سعودی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ مصری اور اردنی

یمن میں امارات کے کرائے کے فوجیوں کا سعودی سرحدوں کے قریب جمع ہونے کا مطالبہ 

?️ 28 دسمبر 2025سچ خبریں: جنوبی یمن کی متحدہ عرب امارات سے وابستہ ٹرانزیشنل کونسل

عدالت قانون سازی میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی۔

?️ 19 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)سپریم کورٹ نے کہاہے کہ عدالت قانون سازی میں

نابلس پر صیہونیوں کا زبردست حملہ/جنین میں شوٹنگ آپریشن

?️ 20 فروری 2023سچ خبریں:مقامی ذرائع نے نابلس شہر پر قابض صہیونی فوج کے زبردست

Romantic or casual, 8 restaurants to celebrate Valentine’s

?️ 20 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے